Sunan Darmi #2503
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا، يُرْعَبُ مِنِّي الْعَدُوُّ مَسِيرَةَ شَهْرٍ. وَقِيلَ لِي: سَلْ تُعْطَهْ. فَاخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي، وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى مَنْ لَمْ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کونہیں دی گئیں، مجھے سرخ و سیاہ ہر شخص کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے، اور میرے لئے ساری زمین سجدہ گاہ اور پاک کردی گئی، اور میرے لئے غنائم (مالِ غنیمت) حلال کر دیئے گئے جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھے، اور مجھے مدد دی گئی رعب سے ایک ماہ کی مسافت تک، دشمن مجھ سے ایک مہینے کی مسافت تک ڈرتا ہے، اور مجھ سے کہا گیا: مانگئے آپ کو عطا کیا جائے گا، لیکن میں نے اپنی اس دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لئے چھپا کر رکھ لیا ہے جو ان شاء الله تم میں سے ہر اس شخص کو حاصل ہوگی جو اللہ کے ساتھ شرک نہ کرے گا۔“