Sunan Darmi #2432
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذؤِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ، فَقَالَ:"أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ مَنْزِلَةً؟". قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: "رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ أَوْ قَالَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يُقْتَلَ". قَالَ: فَأُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَلِيهِ؟، فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"امْرُؤٌ مُعْتَزِلٌ فِي شِعْبٍ يُقِيمُ الصَّلَاةَ وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَعْتَزِلُ شُرُورَ النَّاسِ". قَالَ:"فَأُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ مَنْزِلَةً؟"، فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:"الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَلَا يُعْطِي بِهِ".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے گذرے جو بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو نہ بتلاؤں وہ شخص جو الله تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بہتر ہے؟“ عرض کیا: ضرور بتلایئے، فرمایا: ”وہ شخص جو اپنے گھوڑے کو لئے ہوئے اللہ کی راہ میں نکلے (یعنی جہاد کرے) یہاں تک کہ وہ مر جائے، یا شہید کر دیا جائے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بعد جو شخص عمل میں اس کے قریب ہے وہ تمہیں بتاؤں؟“ عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور بتایئے، فرمایا: ”پھر ایسا شخص ہے جو لوگوں سے جدا ہو کر کسی گھاٹی میں نماز ادا کرتا ہے، زکاة دیتا ہے اور لوگوں کی شرارتوں، برائیوں سے دور رہتا ہے، اور نہیں بتا دوں جو سب سے زیادہ بدتر ہے؟“ ہم نے عرض کیا: بتایئے، فرمایا: ”ایسا شخص جس سے اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگا جائے اور وہ کچھ نہ دے (یہ سب سے بدترین آدمی ہے)۔“ بعض روایات میں ہے کہ وہ شخص جو اللہ کے نام سے مانگے اور اسے کچھ نہ دیا جائے)۔