Muslim99Muslim99

Sunan Darmi · Book 10 · Chapter 651

کھانا کھانے کے آداب

28. ولیمہ کا بیان

5 hadiths in this chapter

2101

Sunan Darmi #2101

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَرَأَى عَلَيْهِ وَضَرًا مِنْ صُفْرَةٍ:"مَهْيَمْ؟"قَالَ: تَزَوَّجْتُ، قَالَ: "أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا: ”یہ زردی کیسی ہے؟“ عرض کیا: میں نے شادی کر لی ہے۔ فرمایا: ”(پھر) ولیمہ کرو چاہے ایک بکری کا ہی ہو۔“

2102

Sunan Darmi #2102

See Details

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفَ أَعْوَرَ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ لَهُ مَعْرُوفٌ: أَيْ يُثْنَى عَلَيْهِ خَيْرٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ اسْمُهُ زُهَيْرَ بْنَ عُثْمَانَ، فَلَا أَدْرِي مَا اسْمُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْوَلِيمَةُ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ، وَالثَّانِيَ مَعْرُوفٌ، وَالثَّالِثَ سُمْعَةٌ وَرِيَاءٌ". قَالَ قَتَادَةُ: وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ دُعِيَ أَوَّلَ يَوْمٍ فَأَجَابَ، وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّانِيَ فَأَجَابَ، وَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّالِثَ فَحَصَبَ الرَّسُولَ وَلَمْ يُجِبْهُ، وَقَالَ:"أَهْلُ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ".

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن عثمان ثقفی سے روایت ہے۔ ثقیف کے ایک نابینا شخص نے کہا جس کو لوگ اس کی بھلائی کی وجہ سے معروف کہتے تھے، اس کا نام زہیر بن عثمان تھا، اگر یہ نام نہ ہو تو مجھ کو معلوم نہیں، پھر اس کا کیا نام تھا۔ اس نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کا کھانا پہلے دن ضروری، دوسرے دن کا بہتر (یعنی اس میں بلایا جائے اور دعوت قبول کی جائے)، اور تیسرے دن کا ولیمہ ریا و نمود (دکھلاوا) ہے۔“ قتادہ نے کہا: مجھے ایک شخص نے بیان کیا کہ سعيد بن المسيب کو پہلے دن دعوت دی گئی تو انہوں نے منظور کر لی، دوسرے دن کی بھی دعوت منظور کر لی، لیکن تیسرے دن کی دعوت منظور نہ کی اور کہا کہ یہ لوگ نام و نمود والے ہیں۔

2103

Sunan Darmi #2103

Sahih

(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: "شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ، يُدْعَى إِلَيْهِ الْأَغْنِيَاءُ، وَيُتْرَكُ الْمَسَاكِينُ، وَمَنْ تَرَكَ الدَّعْوَةَ، فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: برا کھانا ولیمہ کا کھانا ہے جس میں مال داروں کو مدعو کیا جاتا ہے اور غریبوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، اور جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔

2104

Sunan Darmi #2104

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ قَدْ صَنَعَ طَعَامًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَكَذَا وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ، قَالَ: يَقُولُ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَكَذَا، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ، قَالَ: لَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ: وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَهَذِهِ؟"قَالَ: نَعَمْ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَائِشَةُ فَأَكَلَا مِنْ طَعَامِهِ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کھانا بنایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اپنے ہاتھ کے اشارے سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کھانے کے لئے تشریف لے چلئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارے سے فرمایا کہ یہ بھی میرے ساتھ چلیں؟ اس نے کہا: (اتنی گنجائش نہیں)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے توجہ ہٹا لی، اس نے دوبارہ اشارۃً آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعوت کے لئے کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا، اس نے ویسا ہی جواب دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس کی طرف سے توجہ ہٹا لی۔ اس شخص نے پھر تیسری بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اشارةً چلنے کے لئے کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا تو اس نے کہا: انہیں بھی لے چلئے، چنانچہ اس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں گئے اور اس کے دسترخوان سے کھانا تناول فرمایا۔

2105

Sunan Darmi #2105

Sahih

(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَهَذَا رَجُلٌ قَدْ تَبِعَنِي، فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ". قَالَ: فَأَذِنَ لَهُ.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک صحابی نے جن کی کنیت ابوشعيب تھی اپنے ایک غلام سے کہا جو قصاب تھا کہ میرے لئے اتنا کھانا تیار کر دو جو پانچ اشخاص کے لئے کافی ہو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور چار ساتھیوں کو ساتھ آنے کی دعوت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک اور صحابی بھی لگ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے چار آدمی کے ساتھ ہماری دعوت کی تھی اور یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ لگے چلے آئے ہیں یا تو ان کو بھی (کھانے کی) اجازت دے دو اور چاہو تو واپس کر سکتے ہو؟“ راوی نے کہا: انہوں نے اسے بھی (داخل ہونے اور کھانے کی) اجازت دیدی۔