Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 68 · Chapter 4013

قاضی کے اداب کا بیان

قاضی یا مفتی اپنے دور کے لوگوں کی تقلید نہ کرے، فیصلہ یا فتوی کے اندراستحسان سے کام نہ لے اللہ فرماتے ہیں : { فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ } [النساء ٦٣

1 hadith in this chapter

20345

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20345

Zaeef

(۲۰۳۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَوْنٍ الثَّقَفِیُّ قَالَ سَمِعْتُ الْحَارِثَ بْنَ عَمْرٍو یُحَدِّثُ عَنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ مِنْ أَہْلِ حِمْصَ قَالَ وَقَالَ مَرَّۃً عَنْ مُعَاذٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْیَمَنِ قَالَ لَہُ : کَیْفَ تَقْضِی إِذَا عَرَضَ لَکَ قَضَاء ٌ؟ ۔ قَالَ : أَقْضِی بِکِتَابِ اللَّہِ۔ قَالَ : فَإِنْ لَمْ تَجِدْہُ فِی کِتَابِ اللَّہِ؟ ۔ قَالَ : أَقْضِی بِسُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ قَالَ : فَإِنْ لَمْ تَجِدْہُ فِی سُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ ۔ قَالَ : أَجْتَہِدُ بِرَأْیِی لاَ آلُو۔ قَالَ : فَضَرَبَ بِیَدِہِ فِی صَدْرِی وَقَالَ : الْحَمْدُ للَّہِ الَّذِی وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّہِ لِمَا یُرْضِی رَسُولَ اللَّہِ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٣٣٩) مکرہ سیدنا معاذ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ کو یمن کی جانب روانہ کیا تو فرمایا : کیسے فیصلہ کرو گے جب فیصلہ آیا ؟ کہنے لگے اللہ کی کتاب سے آپ نے فرمایا : اگر تو اللہ کی کتاب میں نہ پائے ؟ عرض کیا : رسول اللہ کی سنت کے موافق۔ آپ نے فرمایا : اگر تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت میں نہ پائے تو کہنے لگے : اپنی رائے سے لیکن کچھ کمی نہ کروں گا۔ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر پھیرا اور فرمایا : تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قاصد کو اس چیز کی توفیق بخشی جس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوش ہوگئے۔