Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 65 · Chapter 3909

مقابلہ بازی اور تیر اندازی کا بیان

مقابلہ بازی صرف اونٹ یا گھوڑے کی دوڑیا تیر اندازی میں ہے

10 hadiths in this chapter

19753

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19753

Sahih

(۱۹۷۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ أَبِی نَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ سَبْقَ إِلاَّ فِی خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٤٧) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقابلہ بازی صرف اونٹوں یا گھوڑ دوڑ میں یا تیر اندازی میں ہے۔

19754

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19754

Sahih

(۱۹۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ (ح) وَأَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الْبَغْدَادِیُّ بِہَا أَنْبَأَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ الْقُرَشِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ أَبِی نَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ سَبْقَ إِلاَّ فِی خُفٍّ أَوْ نَصْلٍ أَوْ حَافِرٍ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اونٹوں کی دوڑ، تیر اندازی یا گھوڑ دوڑ میں مقابلہ بازی کرنا جائز ہے۔

19755

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19755

Sahih

(۱۹۷۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ أَبِی نَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ سَبْقَ إِلاَّ فِی نَصْلٍ أَوْ حَافِرٍ أَوْ خُفٍّ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٤٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقابلہ بازی صرف تیر اندازی یا گھوڑ دوڑ یا اونٹوں کی دوڑ میں ہے۔

19756

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19756

Sahih

(۱۹۷۵۰) قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لاَ سَبْقَ إِلاَّ فِی حَافِرٍ أَوْ خُفٍّ ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ فِی التَّارِیخِ قَالَ لِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَیْبَۃَ أَخْبَرَنِی ابْنَ أَبِی الْفُدَیْکِ فَذَکَرَ حَدِیثَ عَبَّادِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ وَقَالَ : إِلاَّ فِی نَصْلٍ أَوْ حَافِرٍ أَوْ خُفٍّ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقابلہ بازی صرف گھوڑ دوڑ یا اونٹوں کی دوڑ میں ہے۔ (ب) عباد بن ابی صالح کی روایت میں ہے کہ مقابلہ بازی صرف تیر اندازی یا گھوڑ دوڑ یا اونٹوں کی دوڑ میں ہے۔

19757

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19757

Sahih

(۱۹۷۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہِشَامِ بْنِ أَبِی الدُّمَیْکِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ زِیَادٍ سَبَلاَنُ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُہَلَّبِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی الْحَکَمِ مَوْلَی اللَّیْثِیِّینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ سَبْقَ إِلاَّ فِی خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ ۔ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو یَقُولُونَ أَوْ نَصْلٍ۔ تَابَعَہُ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو وَیُذْکَرُ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ مَوْلَی الْجَنْدَعِیِّینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ نَحْوَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقابلہ بازی صرف اونٹوں یا گھوڑ دوڑ میں ہے۔ محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں : یا تیر اندازی میں۔

19758

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19758

Sahih

(۱۹۷۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَالِکٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ وَأَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ قَالاَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَابَقَ بِالْخَیْلِ الَّتِی قَدْ أُضْمِرَتْ مِنَ الْحَفْیَائِ إِلَی ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ وَسَابَقَ بِالْخَیْلِ الَّتِی لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِیَّۃِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِی زُرَیْقٍ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ فِیمَنْ سَابَقَ بِہَا۔ لَفْظُ حَدِیثِ یَحْیَی رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٢) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تضمیر شدہ گھوڑوں میں حفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک مقابلہ بازی کروائی اور وہ گھوڑے جو تضمیر شدہ نہیں ان کا مقابلہ ثنیہ الوداع سے مسجد بنی زریق تک کروایا اور ابن عمر (رض) بھی ان کے درمیان مقابلہ کروایا کرتے تھے۔

19759

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19759

Sahih

(۱۹۷۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ : عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نَاقَۃٌ تُسَمَّی الْعَضْبَائُ لاَ تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِیُّ عَلَی قَعُودٍ لَہُ فَسَبَقَہَا فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَلَمَّا رَأَی مَا فِی وُجُوہِہِمْ قَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ سُبِقَتِ الْعَضْبَائُ قَالَ : إِنَّ حَقًّا عَلَی اللَّہِ أَنْ لاَ یَرْفَعَ شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا إِلاَّ وَضَعَہُ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ حُمَیْدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٣) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی عضباء تھی، وہ کبھی ہاری نہ تھی، لیکن ایک دیہاتی کا اونٹ اس سے سبقت لے گیا تو مسلمانوں کو یہ بات پسند نہ آئی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے چہروں میں ناپسندیدگی دیکھی۔ ایک شخص نے کہہ بھی دیا : اے اللہ کے رسول ! عضباء ہار گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کا یہ قانون ہے جس کو وہ دنیا میں عروج دیتا ہے۔ اس پر زوال بھی آتا ہے۔

19760

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19760

Sahih

(۱۹۷۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الزَّاہِدُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ بُنْدَارٍ الصُّوفِیُّ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ الْجُمَحِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ الأَکْوَعِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ یَتَنَاضَلُونَ بِالسُّوقِ فَقَالَ : ارْمُوا یَا بَنِی إِسْمَاعِیلَ فَإِنَّ أَبَاکُمْ کَانَ رَامِیًا وَأَنَا مَعَ بَنِی فُلاَنٍ ۔ لأَحَدِ الْفَرِیقَیْنِ فَأَمْسَکُوا أَیْدِیَہُمْ قَالَ : مَا لَکُمُ ۔ ارْمُوا قَالُوا وَکَیْفَ نَرْمِی وَأَنْتَ مَعَ بَنِی فُلاَنٍ؟ قَالَ : ارْمُوا وَأَنَا مَعَکُمْ کُلِّکُمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۹۹۔ ۳۳۷۳۔ ۳۸۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٤) سلمہ بن اکوع (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن اسلم قبیلہ کے لوگوں کی طرف گئے جو بازار میں نیزہ بازی کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بنو اسماعیل ! تم نیزہ بازی کرو، تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا اور میں فلاں لوگوں کے ساتھ ہوں تو دوسروں نے تیر اندازی روک دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہیں کیا ہوا ؟ تم تیراندازی کرو۔ انھوں نے کہا : ہم کیسے تیر اندازی کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فلاں کے ساتھ ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔

19761

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19761

Zaeef

(۱۹۷۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّبْغِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی أَخِی عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ عَلَی نَاسٍ مِنْ أَسْلَمَ یَتَنَاضَلُونَ قَالَ : حَسَنٌ ۔ لِہَذَا اللَّہْوِ مَرَّتَیْنِ : ارْمُوا فَإِنَّہُ کَانَ لَکُمْ أَبٌ یَرْمِی ارْمُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الأَدْرَعِ ۔ قَالَ فَأَمْسَکَ الْقَوْمُ أَیْدِیَہُمْ فَقَالَ : مَا لَکُمْ؟ ۔ فَقَالُوا لاَ وَاللَّہِ لاَ نَرْمِی وَأَنْتَ مَعَہُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِذًا یَنْضُلَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ارْمُوا وَأَنَا مَعَکُمْ جَمِیعًا ۔ قَالَ فَقَالَ رَمَوُا عَامَّۃَ یَوْمِہِمْ ثُمَّ تَفَرَّقُوا عَلَی السَّوَائِ مَا نَضَلَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٥) محمد بن ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسلم قبیلہ کے لوگوں کے پاس سے گزرے۔ وہ تیر اندازی کر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اچھا ہے دو مرتبہ کہا۔ تم تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا۔ تم تیر اندازی کرو۔ میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں تو لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ روک لیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہیں کیا ہوا ہے ؟ انھوں نے کہا : ہم تیر اندازی نہیں کریں گے، جبکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فلاں کے ساتھ ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم تیر اندازی کرو، میں تمہارے سب کے ساتھ ہوں۔ راوی فرماتے ہیں کہ انھوں نے اس دن عام تیر اندازی کی۔ پھر وہ بکھر گئے۔ انھوں نے آپس میں تیر اندازی نہیں کی۔

19762

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19762

Sahih

(۱۹۷۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَا الْحَبَشَۃُ یَلْعَبُونَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِحِرَابِہِمْ دَخَلَ عُمَرُ فَأَہْوَی إِلَی الْحَصْبَائِ فَحَصَبَہُمْ بِہَا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : دَعْہُمْ یَا عُمَرُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَعَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مَعْمَرٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٧٥٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حبشی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے نیزوں سے کھیل رہے تھے تو حضرت عمر (رض) آئے اور ان کو کنکری ماری تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر (رض) ! ان کو چھوڑ دو ۔