Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 62 · Chapter 3758

جزیہ کا بیان

معصیت والے وعدے پورے نہ کیے جائیں گے

3 hadiths in this chapter

18858

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18858

Sahih

(١٨٨٥٢) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ الأَیْلِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : مَنْ نَذَرَ أَنْ یُطِیعَ اللَّہَ فَلْیُطِعْہُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ یَعْصِیَ اللَّہَ فَلاَ یَعْصِہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَغَیْرِہِ عَنْ مَالِکٍ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَأَسَرَ الْمُشْرِکُونَ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ وَأَخَذُوا نَاقَۃً لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَانْفَلَتَتْ الأَنْصَارِیَّۃُ عَلَی نَاقَۃِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَنَذَرَتْ إِنْ نَجَّاہَا اللَّہُ عَلَیْہَا أَنْ تَنْحَرَہَا فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : لاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃٍ وَلاَ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ ۔ [صحیح۔ بخاری ٦٦٩٦۔ ٦٧٠٠]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٥٢) حضرت عائشہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتی ہیں کہ جس نے اللہ کی اطاعت کی نذر مانی وہ اطاعت کرے اور جس نے نافرمانی کی نذر مانی وہ نہ کرے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : مشرکین نے انصاری عورت کو قید کرلیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی پکڑ لی تو انصاری عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی پر بھاگ گئی، تو اس عورت نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس اونٹنی کو ذبح کرنے کی نذر مانی تھی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پتہ چلا تو فرمایا : معصیت میں نذر نہیں اور نہ ہی اس میں نذر ہے جس کا ابن آدم مالک نہیں ہے۔

18859

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18859

Sahih

(١٨٨٥٣) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ فَذَکَرَ مَعْنَاہُ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ کَمَا مَضَی۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ [صحیح۔ مسلم ٦١٤١]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٥٣) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کسی کام پر قسم کھا لیتا ہے، پھر دوسرا کام اس سے بہتر جانتا ہے تو بہتر کام کرے اور قسم کا کفارہ ادا کر دے۔

18860

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18860

Sahih

(١٨٨٥٤) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَأَعْلَمْ أَنَّ طَاعَۃَ اللَّہِ أَنْ لاَ یَفِیَ بِالْیَمِینِ إِذَا کَانَ غَیْرُہَا خَیْرًا وَأَنْ یُکَفِّرَ بِمَا فَرَضَ اللَّہُ مِنَ الْکَفَّارَۃِ وَکُلُّ ہَذَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ إِنَّمَا یُوفَی بِکُلِّ عَقْدٍ نَذْرٍ وَعَہْدٍ لِمُسْلِمٍ أَوْ مُشْرِکٍ کَانَ مُبَاحًا لاَ مَعْصِیَۃَ لِلَّہِ فِیہِ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٦٥٠]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٥٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کسی کام پر قسم اٹھائے، پھر دوسرا کام اس سے بہتر جانے تو اچھا کام سر انجام دے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اللہ کی اطاعت اس میں ہے کہ جب دوسرا کام بہتر ہو تو اس کو سر انجام دو اور قسم کا کفارہ ادا کرو تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر نذر، مسلم کا عہد، یا مشرک کا جائز ہو تو پورا کیا جائے اللہ کی نافرمانی کا عہد پورا نہ کیا جائے۔