Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3580

سیر کا بیان

مغلوب قوم کے بچوں کے ساتھ کیا معاملہ ہو

4 hadiths in this chapter

18023

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18023

Sahih

(١٨٠١٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ بْنُ الْحَمَّامِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ بْنَ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ بَنِی قُرَیْظَۃَ لَمَّا نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَرْسَلَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا کَانَ قَرِیبًا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : قُومُوا إِلَی سَیِّدِکُمْ أَوْ إِلَی خَیْرِکُمْ ۔ فَقَالَ : إِنَّ ہَؤُلاَئِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ ۔ قَالَ : فَإِنِّی أَحْکُمُ فِیہِمْ أَنْ یُقْتَلَ مُقَاتِلَتُہُمْ وَتُسْبَی ذَرَارِیُّہُمْ ۔ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : حَکَمْتَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ وَرُبَّمَا قَالَ حَکَمْتَ بِحُکْمِ اللَّہِ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠١٧) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں : جب بنوقریظہ نے سعد بن معاذ کو اپنا ثالث بنایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو پیغام بھیجا، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے۔ جب وہ مسجد کے قریب آئے تو آپ نے فرمایا : ” اپنے سردار یا اپنے اچھے کی طرف اٹھو۔ “ آپ نے فرمایا : ان لوگوں نے آپ کو ثالث بنایا ہے تو انھوں نے کہا : میں ان کے متعلق یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لڑائی کے قابل لوگوں کو قتل کردیا جائے اور بچوں کو قیدی بنایا جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے مالک (اللہ) کے فیصلہ کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔

18024

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18024

Sahih

(١٨٠١٨) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الأَسَدِیُّ الْحَافِظُ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَیْزِیلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِیُّ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَکَمَ عَلَی بَنِی قُرَیْظَۃَ أَنْ یُقْتَلَ مِنْہُمْ کُلُّ مِنْ جَرَتْ عَلَیْہِ الْمُوسَی وَأَنْ تُقْسَمَ أَمْوَالُہُمْ وَذَرَارِیُّہُمْ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : لَقَدْ حَکَمَ الْیَوْمَ فِیہِمْ بِحُکْمِ اللَّہِ الَّذِی حَکَمَ بِہِ مِنْ فَوْقَ سَبْعِ سَمَوَاتٍ ۔ [صحیح لغیرہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠١٨) سعد بن معاذ نے بنی قریظہ کے بارے میں فیصلہ کیا کہ ان میں سے بالغوں کو قتل کیا جائے اور مال اور بچوں کو مال غنیمت کے طور پر تقسیم کیا جائے۔ یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ذکر کی گئی تو آپ نے فرمایا : سعد نے وہ فیصلہ کیا جو اللہ نے سات آسمانوں پر کیا ہے۔

18025

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18025

Sahih

(١٨٠١٩) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَطِیَّۃَ الْقُرَظِیُّ قَالَ : کُنْتُ فِیہِمْ فَکَانَ مَنْ أَنْبَتَ قُتِلَ وَمَنْ لَمْ یُنْبِتْ تُرِکَ فَکُنْتُ فِیمَنْ لَمْ یُنْبِتْ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠١٩) عطیہ قرظی فرماتے ہیں : میں بھی بنی قریظہ میں سے تھا جس کے زیر ناف بال تھے، اس کو قتل کیا گیا اور جس کے بال نہ تھے اس کو چھوڑ دیا گیا۔ میں اس وقت بغیر بال کے تھا۔

18026

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18026

Sahih

(١٨٠٢٠) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَطِیَّۃَ الْقُرَظِیُّ قَالَ : کُنْتُ فِیمَنْ حَکَمَ فِیہِمْ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ یُقْتَلَ مُقَاتِلَتُہُمْ وَتُسْبَی ذَرَارِیُّہُمْ قَالَ فَجَائُ وا بِی وَلاَ أُرَانِی إِلاَّ سَیَقْتُلُونَنِی فَکَشَفُوا عَانَتِی فَوَجَدُوہَا لَمْ تُنْبِتْ فَجَعَلُونِی فِی السَّبْیِ ۔ [صحیح ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٠٢٠) عظیہ قرظی فرماتے ہیں : سعد بن معاذ نے جن کے متعلق فیصلہ کیا تھا ان میں میں بھی تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگجوؤں کے بارے میں قتل کا حکم دیا اور بچوں کو قیدی بنایا گیا۔ لوگ مجھے لائے، وہ مجھے بھی قتل کرنے والے تھے۔ انھوں نے میرا ستر کھولا تو میرے زیر ناف بال نہیں تھے (میں بالغ نہیں تھا) تو انھوں نے مجھے قیدیوں میں رکھا۔