Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 61 · Chapter 3554

سیر کا بیان

سپہ سالار کا دشمن کو روکنے کے لیے اس کے آنے سے پہلے قلعہ، خندق اور دوسری رکاوٹیں تیار کرنا

2 hadiths in this chapter

17895

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17895

Sahih

(١٧٨٨٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ إِمْلاَئً وَأَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی قِرَائَ ۃً قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ نَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَنَحْنُ نَحْفِرُ الْخَنْدَقَ وَنَنْقُلُ التُّرَابَ عَلَی أَکْتَافِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : اللَّہُمَّ لاَ عَیْشَ إِلاَّ عَیْشَ الآخِرَہْ فَاغْفِرْ لِلْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ] رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٨٩) سہل بن سعد ساعدی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے، ہم خندق کھود رہے تھے اور مٹی کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر نکال رہے تھے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے اللہ ! نہیں ہے کوئی اچھی زندگی مگر آخرت کی بہتر زندگی اے اللہ ! بخش دے مہاجرین اور انصار کو۔ “

17896

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17896

Sahih

(١٧٨٩٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ الْمُہَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ یَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ حَوْلَ الْمَدِینَۃِ وَیَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَی مُتُونِہِمْ وَیَقُولُونَ : نَحْنُ الَّذِینَ بَایَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الإِسْلاَمِ مَا بَقِینَا أَبَدَا قَالَ وَیَقُولُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ یُجِیبُہُمْ : اللَّہُمَّ لاَ خَیْرَ إِلاَّ خَیْرَ الآخِرَہْ فَبَارِکْ فِی الأَنْصَارِ وَالْمُہَاجِرَہْ قَالَ : وَیُؤْتَوْنَ بِمِلْئِ جَفْنَتَیْنِ شَعِیرًا فَیُصْنَعُ لَہُمْ إِہَالَۃٌ سَنِخَۃٍ وَہِیَ بَشِعَۃٌ فِی الْحَلْقِ وَلَہَا رِیحٌ مُنْکَرَۃٌ فَیُوضَعُ بَیْنَ یَدَیِ الْقَوْمِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ۔[صحیح۔ متفق علیہ ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٩٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ مہاجرین و انصار مدینہ کے ارد گرد خندق کھود رہے تھے اور اپنی کمر پر مٹی اٹھا کر نکال رہے تھے اور کہتے تھے : ہم نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسلام پر بیعت کی جب تک باقی رہیں گے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جواب دیتے تھے : اے اللہ ! کوئی بھلائی نہیں ہے مگر آخرت کی بھلائی۔ اے اللہ ! انصار و مہاجرین میں برکت ڈال۔ انس (رض) فرماتے ہیں : ان کو دو ٹب جو دیے جاتے اور سالن بنایا جاتا جو بدبودار ہوتا تھا اور وہ حلق میں اٹک جاتا تھا اور اس کی بو اچھی نہ تھی وہ لوگوں کے سامنے رکھ دیا جاتا تھا۔