Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3145

عدت کا بیان

اس عورت کا بیان جو نامکمل بچہ جن دے

5 hadiths in this chapter

15427

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15427

Sahih

(۱۵۴۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَہْوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ : إِنَّ أَحَدَکُمْ یُجْمَعُ خَلْقُہُ فِی بَطْنِ أُمِّہِ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ثُمَّ تَکُونُ عَلَقَۃً مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ تَکُونُ مُضْغَۃً مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ یَبْعَثُ اللَّہُ الْمَلَکَ فَیَنْفُخُ فِیہِ الرُّوحَ ثُمَّ یُؤْمَرُ بِأَرْبَعِ کَلِمَاتٍ کَتْبِ رِزْقِہِ وَعَمَلِہِ وَأَجَلِہِ وَشَقِیٌّ ہُوَ أَمْ سَعِیدٌ فَوَالَّذِی لاَ إِلَہَ غَیْرُہُ إِنَّ أَحَدَکُمْ لَیَعْمَلُ بِعَمَلِ أَہْلِ النَّارِ حَتَّی مَا یَکُونُ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا إِلاَّ ذِرَاعٌ فَیَسْبِقُ عَلَیْہِ الْکِتَابُ فَیُخْتَمُ لَہُ بِعَمَلِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ فَیَدْخُلُہَا وَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَیَعْمَلُ بِعَمَلِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ حَتَّی مَا یَکُونُ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا إِلاَّ ذِرَاعٌ فَیَسْبِقُ عَلَیْہِ الْکِتَابُ فَیُخْتَمُ لَہُ بِعَمَلِ أَہْلِ النَّارِ فَیَدْخُلُہَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٢١) عبداللہ سے روایت ہے کہ صادق مصدوق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہاری تخلیق کو اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک جمع کیا جاتا ہے، پھر وہ لوتھڑا بن جاتا ہے اسی طرح پھر وہ ہڈی اور گوشتبن جاتا ہے۔ پھر اللہ فرشتے کو بھیجتے ہیں وہ اس میں اس کی روح کو پھونکتا ہے۔ پھر وہ چار کلمات کے ساتھ حکم دیا جاتا ہے : اس کے رزق کے لکھنے کا اور اس کے عمل کے اور اس کی موت کے لکھنے کا اور وہ نیک بخت ہوگا یا بدبخت۔ اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے بیشک تمہارا کوئی شخص جہنم والوں کے عمل کرتا ہے اور اس کے جہنم کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے ، پھر اس پر کتاب سبقت لے جاتی ہے اس کا خاتمہ اہل جنت کے عمل کے ساتھ کردیا جاتا ہے وہ اس میں داخل ہوجاتا ہے اور بیشک تمہارا کوئی شخص اہل جنت کے عمل کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ باقی رہ جاتا ہے اور اس پر کتاب سبقت لے جاتی ہے اور اس کا خاتمہ اہل جہنم کے عمل کے ساتھ کردیا جاتا ہے اور وہ جہنم میں داخل ہوجاتا ہے۔ اس کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

15428

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15428

Sahih

(۱۵۴۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ اللَّہَ وَکَّلَ بِالرَّحِمِ مَلَکًا یَقُولُ أَیْ رَبِّ نُطْفَۃً أَیْ رَبِّ عَلَقَۃً أَیْ رَبِّ مُضْغَۃً فَإِذَا أَرَادَ اللَّہُ أَنْ یَقْضِیَ خَلْقَہَا قَالَ : یَا رَبِّ أَذَکَرٌ أَمْ أُنْثَی أَشَقِیٌّ أَمْ سَعِیدٌ فَمَا الرِّزْقُ فَمَا الأَجَلُ فَیُکْتَبُ کَذَلِکَ فِی بَطْنِ أُمِّہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی النُّعْمَانِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کَامِلٍ عَنْ حَمَّادٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٢٢) انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے رحم کو فرشتے کے حوالہ کردیا ہے۔ وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! نطفہ ہے، اے میرے رب ! لوتھڑا ہے، اے میرے رب ! بوٹی ہے۔ پس جب اللہ ارادہ کرتا ہے کہ وہ اس کو پیدا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے وہ فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب ! کیا مذکر یا مونث ؟ کیا بدبخت ہو یا نیک بخت ہو، پس اس کا رزق کتنا ہو، اس کی موت کا کیا وقت ہو ؟ یہ سب کچھ اس کی ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دیا جاتا ہے۔

15429

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15429

Sahih

(۱۵۴۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : یُوَکَّلُ الْمَلَکُ عَلَی النُّطْفَۃِ بَعْدَ مَا تَسْتَقِرُّ فِی الرَّحِمِ بِأَرْبَعِینَ یَوْمًا أَوْ خَمْسٍ وَأَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فَیَقُولُ أَیْ رَبِّ مَاذَا أَشَقِیٌّ أَوْ سَعِیدٌ فَیَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَیَکْتُبَانِ ثُمَّ یَقُولُ أَیْ رَبِّ ذَکَرٌ أَمْ أُنْثَی فَیَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فَیَکْتُبَانِ فَیُکْتَبُ عَمَلُہُ وَأَجَلُہُ وَرِزْقُہُ وَأَثَرُہُ ثُمَّ تُرْفَعُ الصُّحُفُ فَلاَ یُزَادُ فِیہَا وَلاَ یُنْقَصُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٢٣) حذیفہ بن اسید (رض) سے روایت ہے، وہ اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے کو نطفے پر نگران مقرر کیا جاتا ہے، اس کے بعد جب وہ رحم میں چالیس یا پینتالیس دن تک قرار پکڑتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب ! کیا ہے یہ بدبخت ہے یا نیک بخت ؟ پس اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : پھر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ بدبخت ہے یا نیک بخت ؟ پھر وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! مرد ہو یا عورت ہو، پس اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اور لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ مرد ہے یا عورت۔ پھر اس کا عمل اور اس کی موت کا وقت بھی لکھ دیا جاتا ہے اور اس کا رزق اور اس نے جو اثرات پیچھے چھوڑنے ہیں، یہ بھی لکھ دیا جاتا ہے۔ پھر صحیفے اٹھا دیے جاتے ہیں اور نہ اس میں کچھ کمی ہوتی ہے اور نہ کچھ زیادتی۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے۔

15430

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15430

Sahih

(۱۵۴۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ أَنَّ عَامِرَ بْنَ وَاثِلَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ : الشَّقِیُّ مَنْ شَقِیَ فِی بَطْنِ أُمِّہِ وَالسَّعِیدُ مَنْ وُعِظَ بِغَیْرِہِ فَأَتَی رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یُقَالُ لَہُ حُذَیْفَۃُ بْنُ أَسِیدٍ الْغِفَارِیُّ فَحَدَّثَہُ بِذَلِکَ مِنْ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَقَالَ : کَیْفَ یَشْقَی رَجُلٌ بِغَیْرِ عَمَلِہِ؟ فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : أَتَعْجَبُ مِنْ ذَلِکَ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِذَا مَرَّ بِالنُّطْفَۃِ ثِنْتَانِ وَأَرْبَعُونَ لَیْلَۃً بَعَثَ اللَّہُ إِلَیْہَا مَلَکًا فَصَوَّرَہَا وَخَلَقَ سَمْعَہَا وَبَصَرَہَا وَجِلْدَہَا وَلَحْمَہَا وَعَظْمَہَا ثُمَّ قَالَ : یَا رَبِّ أَذَکَرٌ أَمْ أُنْثَی فَیَقْضِی رَبُّکَ مَا شَائَ اللَّہُ وَیَکْتُبُ الْمَلَکُ فَیَقُولُ أَیْ رَبِّ أَجَلُہُ فَیَقُولُ رَبُّکَ مَا شَائَ وَیَکْتُبُ الْمَلَکُ فَیَقُولُ أَیْ رَبِّ رِزْقُہُ فَیَقْضِی رَبُّکَ مَا شَائَ وَیَکْتُبُ ثُمَّ یَخْرُجُ بِالصَّحِیفَۃِ فِی یَدِہِ فَلاَ یَزِیدُ عَلَی أَمْرِہِ وَلاَ یَنْقُصُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَاہِرِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٢٤) ابو زبیر مکی سے روایت ہے کہ عامر بن واثلہ نے اس کو حدیث بیان کی کہ اس نے عبداللہ بن مسعود سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ سے ہی بدبخت ہے اور نیک بخت وہ ہوتا ہے جس کو اس کے علاوہ نصیحت کی جائے۔ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے آیا، اس کا نام حذیفہ بن اسید غفاری تھا۔ اس نے عبداللہ بن مسعود (رض) کے اس قول کو بیان کیا اور کہا کہ کس طرح آدمی بغیر عمل کیے بدبخت ہوسکتا ہے ؟ اس کو ایک شخص نے کہا : کیا تو اس پر تعجب کرتا ہے ! میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے : جب نطفہ پر بیالیس دن گزر جاتے ہیں تو اس کی طرف اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو بھیجتا ہے ، وہ اس کی صورت بناتا ہے اس کے کان بناتا ہے اس کی آنکھیں بناتا ہے اور اس کی کھال اس کی ہڈیاں اور اس کا گوشت بناتا ہے۔ پھر کہتا ہے : اے میرے رب ! مذکر ہو یا مونث، تیرا رب جو چاہتا ہے فیصلہ فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! اس کی موت کا وقت ؟ تیرا رب فرماتا ہے جو وہ چاہتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے۔ پھر فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب ! اس کا رزق کتنا ہے ؟ تیرا رب جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے اور فرشتہ (اس کو) لکھ دیتا ہے۔ پھر صحیفہ کو اس کے ہاتھ میں اٹھا دیا جاتا ہے، پس اس معاملے پر نہ کچھ زیادتی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی کمی ہوتی ہے۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے۔

15431

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15431

Zaeef

(۱۵۴۲۵) وَیُذْکَرُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : أَجَلُ کُلِّ حَامِلٍ أَنْ تَضَعَ مَا فِی بَطْنِہَا أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّزَّازُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤٢٥) اور ذکر کیا گیا ہے کہ عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ حاملہ عورت کی عدت یہ ہے کہ وہ اس کو جنم دے جو اس کے پیٹ میں ہے۔