Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3135

عدت کا بیان

عدت کے بارے میں آیات کے سبب نزول کا بیان

2 hadiths in this chapter

15384

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15384

Sahih

(۱۵۳۷۸)أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْبَہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ مُہَاجِرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیدَ بْنِ السَّکَنِ الأَنْصَارِیَّۃِ : أَنَّہَا طُلِّقَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ یَکُنْ لِلْمُطَلَّقَۃِ عِدَّۃٌ فَأَنْزَلَ اللَّہُ جَلَّ ثَنَاؤُہُ حِینَ طُلِّقَتْ أَسْمَاء ُ بِالْعِدَّۃِ لِلطَّلاَقِ فَکَانَتْ أَوَّلَ مَنْ أُنْزِلَ فِیہَا الْعِدَّۃُ لِلطَّلاَقِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٧٨) اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ (رض) سے روایت ہے کہ اسے (یعنی اسماء بنت یزید (رض) کو) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں طلاق دے دی گئی اور طلاق شدہ عورتوں کے لیے عدت نہیں تھی ۔ چنانچہ اللہ جل شانہ نے طلاق کی عدۃ کے متعلق اس وقت آیات نازل فرمائیں جب اسماء کو طلاق دی گئی۔ یہ پہلی عورت تھی جس کے بارے میں طلاق کی عدت نازل ہوئی۔ [حسن۔ اخرجہ السجستانی ٢٢٨١]

15385

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15385

Zaeef

(۱۵۳۷۹)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ عِدَّۃُ النِّسَائِ فِی سُورَۃِ الْبَقَرَۃِ فِی الْمُطَلَّقَۃِ وَالْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا قَالَ قَالَ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یَقُولُونَ قَدْ بَقِیَ مِنَ النِّسَائِ مَا لَمْ یُذْکَرْ فِیہِ شَیْء ٌ قَالَ : وَمَا ہُوَ۔ قَالَ الصِّغَارُ وَالْکِبَارُ وَذَوَاتُ الْحَمْلِ قَالَ فَنَزَلَتْ {وَاللاَّئِی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیضِ مِنْ نِسَائِکُمْ وَالَّلائِی لَمْ یَحِضْنَ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ} ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٧٩) ابو عثمان (رض) سے روایت ہے جب سورة بقرہ میں مطلقہ عورتوں اور جن کے خاوند کی عدۃ نازل ہوئی تو ابو عثمان (رض) فرماتے ہیں : ابی بن کعب نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! اہل مدینہ کے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں : یقیناً عورتوں میں وہ رہ گئی ہیں جن کے بارے میں کچھ بھی ذکر نہیں کیا گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کون ہیں ؟ ابی بن کعب نے کہا : چھوٹی عورتیں اور بوڑھیاں اور حمل والیاں۔ ابو عثمان (رض) نے فرمایا : پھر یہ آیت نازل ہوئی : { وَاللاَّئِی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیضِ مِنْ نِسَائِکُمْ وَالَّلائِی لَمْ یَحِضْنَ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ } ” اور وہ عورتیں جو حیض سے ناامید ہوگئی ہیں اگر تم شک کرو تو ان کی عدۃ تین ماہ ہے اور ان کی بھی جنہیں ابھی حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا اور حمل والی عورتوں کی عدت ان کا وضع حمل ہوجانا ہے، (یعنی بچے کا پیدا ہوجانا) ۔