Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2956

مہر کا بیان۔

ایسا شخص جو عورت سے شادی اس کے حکم پر کرتا ہے

2 hadiths in this chapter

14432

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14432

Zaeef

(۱۴۴۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ أَنَّ الأَشْعَثَ بْنَ قَیْسٍ صَحِبَ رَجُلاً فَرَأَی امْرَأَتَہُ فَأَعْجَبَتْہُ فَتُوُفِّیَ فِی الطَّرِیقِ فَخَطَبَہَا الأَشْعَثُ بْنُ قَیْسٍ فَأَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَہُ إِلاَّ عَلَی حُکْمِہَا فَتَزَوَّجَہَا عَلَی حُکْمِہَا ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ نَحْکُمَ فَقَالَ : احْکُمِی۔ فَقَالَتْ : أَحْکُمُ فُلاَنًا وَفُلاَنًا رَقِیقًا کَانُوا لأَبِیہِ مِنْ تِلاَدِہِ فَقَالَ : احْکُمِی غَیْرَ ہَؤُلاَئِ فَأَبَتْ فَأَتَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَجَزْتُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ فَقَالَ : مَا ہُنَّ؟ قَالَ : عَشِقْتُ امْرَأَۃً۔ قَالَ : ہَذَا مَا لَمْ تَمْلِکْ۔ قَالَ : ثُمَّ تَزَوَّجْتُہَا عَلَی حُکْمِہَا ثُمَّ طَلَّقْتُہَا قَبْلَ أَنْ تَحْکُمَ۔ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : امْرَأَۃٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : یَعْنِی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَہَا مَہْرُ امْرَأَۃٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ وَیَعْنِی مِنْ نِسَائِہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٢٦) محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس ایک مرد کے ساتھ چلے تو انھیں اس شخص کی عورت بڑی پسند آئی۔ وہ آدمی راستے میں فوت ہوگیا تو اشعث بن قیس نے عورت کو نکاح کا پیغام دیا، لیکن عورت نے انکار کردیا، لیکن وہ اس کے فیصلے پر اس سے شادی کرسکتی ہے تو اشعث بن قیس نے اس عورت کے فیصلے کے مطابق شادی کرلی۔ پھر اشعث نے فیصلہ سے پہلے ہی طلاق دے دی اور کہنے لگے : میرے فیصلہ کو مانو۔ تو اس عورت نے کہا : میں فلاں فلاں غلام کو فیصل بناتی ہوں جو ان کے باپ کے موروثی غلام ہیں، اس نے کہا : ان کے علاوہ کسی اور کو فیصل بناؤ۔ اس عورت نے انکار کردیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور تین مرتبہ فرمایا کہ میں عاجز آگیا۔ تو انھوں نے پوچھا : کس چیز سے ؟ کہنے لگے : میں نے ایک عورت سے عشق کیا۔ فرمانے لگے کہ تو اس کا مالک نہیں تھا۔ اس نے کہا : نہیں، پھر میں نے اس کے فیصلہ پر شادی کرلی، پھر اس کے فیصلہ کرنے سے پہلے ہی طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یہ مسلمان عورت ہے، امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے فرمایا : اس کے لیے مسلمان عورتوں والا حق مہر ہے، یعنی اس کے قبیلہ کی عورتوں جیسا۔

14433

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14433

Zaeef

(۱۴۴۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ وَہِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ الأَشْعَثَ بْنَ قَیْسٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَشِقَہَا عَلَی حُکْمِہَا فَاحْتَکَمَتْ عَلَیْہِ مَمْلُوکَیْنِ لَہُ فَأَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : عَشِقْتُ امْرَأَۃً قَالَ : ذَاکَ مِمَّا لَمْ تَمْلِکْ۔ قَالَ : جَعَلْتُ لَہَا حُکْمَہَا۔ قَالَ : حُکْمُہَا لَیْسَ بِشَیْئٍ لَہَا سُنَّۃُ نِسَائِہَا۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٢٧) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اشعث بن قیس نے ایک عورت سے عشق کرتے ہوئے اس کے فیصلے کے مطابق شادی کرلی تو اس عورت نے اس کے ذمہ دو غلام ڈال دیے تو اشعث حضرت عمر (رض) کے پاس آگئے اور کہنے لگے : میں نے عشق کی وجہ سے عورت سے شادی کی، کہنے لگے : جب تک تو اس کا مالک نہیں بنا۔ اشعث کہنے لگے : میں نے اس کے حکم کو مانا، جو لاگو کیا ہوا ہے، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کے لیے کچھ نہیں سوائے اس کے قبیلہ کی عورتوں کا حق مہر۔