Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2952

مہر کا بیان۔

سپرد کرنے کا بیان اللہ کا فرمان : { لَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ مَا لَمْ تَمَسُّوْہُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَہُنَّ فَرِیْضَۃً وَّ مَتِّعُوْہُنَّ عَلَی الْمُوْسِعِ قَدَرُہٗ وَ عَلَی الْمُقْتِرِ قَدَرُہٗ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا

5 hadiths in this chapter

14411

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14411

Zaeef

(۱۴۴۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی ہَذِہِ الآیَۃِ قَالَ : ہُوَ الرَّجُلُ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ وَلَمْ یُسَمِّ لَہَا صَدَاقًا ثُمَّ طَلَّقَہَا مِنْ قَبْلِ أَنْ یَنْکِحَہَا فَأَمَرَ اللَّہُ تَعَالَی أَنْ یُمَتِّعَہَا عَلَی قَدْرِ یُسْرِہِ وَعُسْرِہِ فَإِنْ کَانَ مُوسِرًا مَتَّعَہَا بِخَادِمٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِکَ وَإِنْ کَانَ مُعْسِرًا فَبِثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٥) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ شخص جو حق مہر مقرر کیے بغیر شادی کرتا ہے، پھر مجامعت سے پہلے طلاق دے دیتا ہے تو اللہ نے اس کی تنگی اور آسانی کے مطابق فائدہ دینے کا حکم فرمایا ہے۔ اگر مالدار ہے تو خادم یا اس کے برابر فائدہ دے۔ اگر تنگدست ہے تو پھر تین کپڑے یا اس کے برابر دے۔

14412

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14412

Zaeef

(۱۴۴۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ سَمِعَ أَیُّوبَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَذَکَرَ أَنَّہُ فَارَقَ امْرَأَتَہُ فَقَالَ: أَعْطِہَا کَذَا وَاکْسُہَا کَذَا فَحَسَبْنَا ذَلِکَ فَإِذَا نَحْوٌ مِنْ ثَلاَثِینَ دِرْہَمًا۔ قُلْتُ لِنَافِعٍ : کَیْفَ کَانَ ہَذَا الرَّجُلُ؟ قَالَ : کَانَ مُتَسَدِّدًا۔ وَرُوِّینَا مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَدْنَی مَا یَکُونُ مِنَ الْمُتْعَۃِ ثَلاَثِینَ دِرْہَمًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٦) نافع فرماتے ہیں کہ ایک شخص ابن عمر (رض) کے پاس آیا، اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو جدا کردیا ہے تو ابن عمر (رض) فرمانے لگے : اتنی رقم اور اتنے کپڑے دو ۔ ہمیں اتنا کافی ہے یا اس کے برابر تیس درہم۔ میں نے نافع سے کہا : وہ آدمی کیسا تھا۔ فرماتے ہیں : وہ درمیانے درجے کا آدمی تھا۔ (ب) دوسری سند سے نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ سب سے کم فائدہ دینا ٣٠ درہم ہیں۔

14413

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14413

Zaeef

(۱۴۴۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ہُوَ ابْنُ عَوْفٍ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَمَتَّعَہَا بِجَارِیَۃٍ سَوْدَائَ حَمَّمَہَا إِیَّاہَا۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ یَعْنِی مَتَّعَہَا بِہَا بَعْدَ الطَّلاَقِ وَکَانَتِ الْعَرَبُ تُسَمِّی الْمُتْعَۃَ التَّحْمِیمَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٧) سعد بن ابراہیم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر ایک سیاہ لونڈی سے فائدہ دیا، یعنی ابوعبید کہتے ہیں کہ طلاق کے بعد فائدہ دینا۔ عرب اس کا نام متعہ التحمیم رکھتے ہیں۔

14414

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14414

Sahih

(۱۴۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّائُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ أَخْبَرَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا طَلَّقَ امْرَأَۃً لَہُ فَمَتَّعَہَا بِعَشَرَۃِ آلاَفِ دِرْہَمٍ۔ قَالَ فَقَالَتْ : مَتَاعٌ قَلِیلٌ لِحَبِیبٍ أُفَارِقُ قَالَ فَبَلَغَہُ ذَلِکَ فَرَاجَعَہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٨) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو ١٠ ہزار درہم سے فائدہ پہنچایا، ابن سیرین کہتے ہیں کہ اس عورت نے کہا : جس محبوب سے جدائی ہوئی اس کے مقابلہ میں یہ بہت ہی کم ہے، جب حضرت حسن بن علی کو پتہ چلا تو انھوں نے رجوع کرلیا۔

14415

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14415

Sahih

(۱۴۴۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ہُوَ ابْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ مِہْرَانَ بْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا مَتَّعَ امْرَأَۃً عِشْرِینَ أَلْفًا وَزِقَّیْنِ عَسَلٍ فَقَالَتِ الْمَرْأَۃُ مَتَاعٌ قَلِیلٌ مِنْ حَبِیبٍ مَفَارِقٍ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٠٩) حسن بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے اپنی بیوی کو طلاق کے بعد ٢٠ ہزار اور مسک شہد کی سے فائدہ پہنچایا، تو عورت نے کہا : جدا ہونے والے حبیب کے مقابلہ میں یہ مال بہت کم ہے۔