Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 34 · Chapter 2492

غیرآباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کے حق کا بیان

وادیوں میں سے کھیتوں اور درختوں کو پانی لگانے کی ترتیب کا بیان

6 hadiths in this chapter

11859

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11859

Zaeef

(۱۱۸۵۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّہْرَانِیُّ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ شِہَابٍ یُحَدِّثُ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَیْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی شِرَاجِ الْحَرَّۃِ الَّتِی یَسْقُونَ بِہَا النَّخْلَ فَقَالَ الأَنْصَارِیُّ : سَرِّحِ الْمَائَ یَمُرُّ فَأَبَی عَلَیْہِ فَاخْتَصَمَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اسْقِ یَا زُبَیْرُ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَی جَارِکَ ۔ فَغَضِبَ الأَنْصَارِیُّ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنْ کَانَ ابْنُ عَمَّتِکَ فَتَلَوَّنَ وَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ : یَا زُبَیْرُ اسْقِ ثُمَّ احْتَبِسِ الْمَائَ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ ۔ فَقَالَ الزُّبَیْرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاللَّہِ إِنِّی لأَحْسِبُ ہَذِہِ الآیَۃَ نَزَلَتْ فِی ذَلِکَ {فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ حَتَّی یُحَکِّمُوکَ فِیمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ} إِلَی قَوْلِہِ {وَیُسَلِّمُوا تَسْلِیمًا} رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ کُلُّہُمْ عَنِ اللَّیْثِ۔ [بخاری ۲۳۶۰، مسلم ۲۳۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٤) حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے فرمایا کہ انصار کے آدمی نے حضرت زبیر (رض) سے حرہ نامی نالے کا پانی جس سے کھجوروں کو پانی لگاتے تھے کے بارے جھگڑا کیا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اپنا جھگڑا پیش کیا۔ انصاری نے کہا : پانی آگے جانے دو ، حضرت زبیر نے انکار کردیا۔ وہ دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے زبیر ! پہلے اپنے باغ کو پانی دو ، پھر اپنے ہمسائے کے لیے چھوڑ دو ۔ انصاری غصہ میں آگیا اور کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! زبیر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی کے بیٹے ہیں ناں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔ آپ نے فرمایا : اے زبیر ! سیراب کرلو۔ پھر پانی کو اتنی دیر تک روکے رکھو کہ وہ منڈیروں تک چڑھ جائے۔ حضرت زبیر نے کہا : اللہ کی قسم ! میرا تو خیال ہے : یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ہے { فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ } ہرگز نہیں تیرے رب کی قسم ! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے، جب تک آپ کو وہ اپنے جھگڑوں میں حاکم تسلیم نہ کریں۔

11860

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11860

Zaeef

(۱۱۸۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : خَاصَمَ الزُّبَیْرُ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ فِی شِرَجِ الْحَرَّۃِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : اسْقِ یَا زُبَیْرُ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَی جَارِکَ ۔ فَقَالَ الأَنْصَارِیُّ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَأَنْ کَانَ ابْنُ عَمَّتِکَ فَتَلَوَّنَ وَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ : اسْقِ یَا زُبَیْرُ ثُمَّ احْبِسِ الْمَائَ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ ثُمَّ أَرْسِلِ الْمَائَ إِلَی جَارِکَ ۔ فَقَالَ وَاسْتَوْعَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِلزُّبَیْرِ حَقَّہُ فِی صَرِیحِ الْحُکْمِ حِینَ أَحْفَظَہُ الأَنْصَارِیُّ وَکَانَ أَشَارَ عَلَیْہِمَا قَبْلَ ذَلِکَ بِأَمْرٍ کَانَ لَہُمَا فِیہِ سَعَۃٌ قَالَ الزُّبَیْرُ : فَمَا أَحْسِبُ ہَذِہِ الآیَۃَ إِلاَّ نَزَلَتْ فِی ذَلِکَ {فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ حَتَّی یُحَکِّمُوکَ فِیمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ} قَالَ فَسَمِعْتُ غَیْرَ الزُّہْرِیِّ یَقُولُ : نُظِرَ فِی قَوْلِ النَّبِیِّ -ﷺ- (ثُمَّ احْبِسِ الْمَائَ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ) فَکَانَ ذَلِکَ إِلَی الْکَعْبَیْنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ مُخْتَصَرًا ۔ [بخاری ۲۳۶۱، مسلم ۲۳۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٥) عروہ بن زبیر فرماتی ہیں کہ حضرت زبیر (رض) کا ایک انصاری کے ساتھ حرہ کے نالے کے بارے میں جھگڑا ہوگیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے زبیر ! اپنے باغ کو پانی دو ، پھر اپنے ہمسائے کے لیے چھوڑ دو ۔ انصاری نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! زبیر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پھوپھی کے بیٹے ہیں ناں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے کا رنگ بدل گیا آپ نے فرمایا : اے زبیر ! سیراب کرلو۔ پھر پانی کو اتنی دیر تک روکے رکھو کہ وہ منڈیروں تک چڑھ جائے۔ پھر ہمسائے کے لیے چھوڑ دو ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصاری کے اعتراض کی وجہ سے حضرت زبیر کو پورے حق کی تلقین کی۔ حالانکہ اس سے پہلے دونوں کے لیے وسعت تھی۔ حضرت زبیر نے کہا : میں خیال کرتا ہوں کہ یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ہے ” فلا وربک لا یو منون حتیٰ یحکموک “ فرماتے ہیں : میں نے زھری کے علاوہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس بات کا مطلب کہ ” ثُمَّ احْبِسِ الْمَائَ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ “ یہ تھا کہ وہ ٹخنوں تک ہوجائے۔

11861

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11861

Sahih

(۱۱۸۵۶) وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ بِطُولِہِ وَفِی آخِرِہِ۔قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : فَقَدَّرَتِ الأَنْصَارُ وَالنَّاسُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اسْقِ ثُمَّ احْبِسْ حَتَّی یَرْجِعَ الْمَائُ إِلَی الْجَدْرِ ۔ کَانَ ذَلِکَ إِلَی الْکَعْبَیْنِ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ فَذَکَرَہُ قَالَ وَقَالَ ابْنُ شِہَابٍ : إِخَاذٌ بِالْحَرَّۃِ یَحْبِسُ الْمَائَ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٦) پچھلی حدیث کی طرح ہے۔ ابن شہاب کہتے ہیں : پتھریلی زمین کا لینا پانی روکنے کے لیے تھا۔

11862

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11862

Sahih

(۱۱۸۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ أَبِی مَالِکِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ عَنْ أَبِیہِ ثَعْلَبَۃَ بْنِ أَبِی مَالِکٍ أَنَّہُ سَمِعَ کُبَرَائَ ہُمْ یَذْکُرُونَ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ قُرَیْشٍ کَانَ لَہُ سَہْمٌ فِی بَنِی قُرَیْظَۃَ فَخَاصَمَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی مَہْزُورِ السَّیْلِ الَّذِی یَقْتَسِمُونَ مَائَ ہُ فَقَضَی بَیْنَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ الْمَائَ إِلَی الْکَعْبَیْنِ لاَ یَحْبِسُ الأَعْلَی عَنِ الأَسْفَلِ۔ [حسن لغیرہ۔ ابوداؤد ۳۶۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٧) ثعلبہ بن ابی مالک نے اپنے بڑوں سے سنا کہ قریش کا ایک آدمی تھا، اس کا بنی قریظہ میں حصہ تھا وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مھروز کے نالے کا جھگڑا لے کر آیا جس کا پانی وہ تقسیم کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے درمیان فیصلہ کیا کہ پانی ٹخنوں تک پہنچ جائے تو اوپر والا نیچے والے کا پانی نہ روکے۔

11863

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11863

Sahih

(۱۱۸۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ حَدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی أَبِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی فِی السَّیْلِ الْمَہْزُورِ أَنْ یُمْسَکَ حَتَّی یَبْلُغَ الْکَعْبَیْنِ ثُمَّ یُرْسِلَ الأَعْلَی عَلَی الأَسْفَلِ۔ [حسن لغیرہ۔ ابوداؤد ۳۶۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٨) عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہروز کے نالے کا فیصلہ کیا کہ پانی یہاں تک روکے کہ ٹخنوں تک پہنچ جائے، پھر اوپر والا نیچے والے کی طرف بھیجے۔

11864

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11864

Sahih

(۱۱۸۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا مُوَسَی بْنُ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ الأَسَدِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی إِسْحَاقُ بْنُ یَحْیَی بْنِ الْوَلِیدِ بْنِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : إِنَّ مِنْ قَضَائِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ قَضَی فِی مَشْرَبِ النَّخْلِ مِنَ السَّیْلِ أَنَّ الأَعْلَی فَالأَعْلَی یَشْرَبُ قَبْلَ الأَسْفَلِ وَیُتْرَکُ فِیہِ الْمَائُ إِلَی الْکَعْبَیْنِ ثُمَّ یُرْسَلُ الْمَائَ إِلَی الأَسْفَلِ الَّذِی یَلِیہِ وَکَذَلِکَ حَتَّی تَنْقَضِیَ الْحَوَائِطُ۔ إِسْحَاقُ بْنُ یَحْیَی عَنْ عُبَادَۃَ مُرْسَلٌ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥٩) حضرت عبادہ بن صامت سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پینے والے نالے کا فیصلہ کیا کہ بلند پہلے ہے نیچے والے سے اور اس میں پانی ٹخنوں تک روکا جائے گا، پھر پانی نچلے کی طرف بھیجا جائے گا، جو اس کے ساتھ ہے۔ اسی طرح باغ کو پانی لگایا جائے گا۔