Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 27 · Chapter 2428

مانگے کى چیز کا بیان

وارث کا وارث کے لیے اقرار کرنا

6 hadiths in this chapter

11468

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11468

Zaeef

(۱۱۴۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ الْقُرْقُوبِیُّ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ أَنَّ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ قَالَتْ : کَانَ عُتْبَۃُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ عَہِدَ إِلَی أَخِیہِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ أَنْ یَقْبِضَ إِلَیْہِ ابْنَ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ قَالَ عُتْبَۃُ إِنَّہُ ابْنِی فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- زَمَنَ الْفَتْحِ أَخَذَ سَعْدٌ ابْنَ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ فَأَقْبَلَ بِہِ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَقْبَلَ مَعَہُ عَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ فَقَالَ سَعْدٌ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا ابْنُ أَخِی عَہِدَ إِلَیَّ أَنَّہُ ابْنُہُ قَالَ عَبْدُ ابْنُ زَمْعَۃَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا أَخِی ابْنُ زَمْعَۃَوَ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِہِ فَنَظَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِلَی ابْنِ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ فَإِذَا ہُوَ أَشْبَہُ النَّاسِ بِعُتْبَۃَ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-: ہُوَ لَکَ یَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَۃَ مِنْ أَجْلِ أَنَّہُ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِیہِ۔ وَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : احْتَجِبِی مِنْہُ یَا سَوْدَۃُ بِنْتَ زَمْعَۃَ۔ لِمَا رَأَی مِنْ شَبَہِہِ بِعُتْبَۃَ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَسَوْدَۃُ بِنْتُ زَمْعَۃَ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ۔[بخاری ۲۰۵۳، مسلم ۱۴۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٦٣) ام المومنین حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سعد بن ابی وقاص کو وصیت کی کہ زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کو لے لینا۔ عتبہ نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ جب فتح مکہ کے موقع پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو سعد نے زمعہ کی لو نڈی کے بیٹے کو پکڑا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے۔ عبد بن زمعہ بھی آگئے۔ سعد نے کہا : یا رسول اللہ ! میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس نے مجھے وصیت کی تھی کہ یہ اس کا بیٹا ہے۔ عبد بن زمعہ نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ میرا بھائی ہے اور زمعہ کا بیٹا ہے اور اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کی طرف دیکھا، وہ عتبہ بن ابی وقاص کے مشابہ تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ تیرے پاس رہے گا اے عبد بن زمعہ ! اس لیے کہ وہ اپنے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے سودہ بنت زمعہ ! اس سے پردہ کیا کر، عتبہ بن ابی وقاص کے مشابہ ہونے کی وجہ سے اور سودہ بنت زمعہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی تھی۔

11469

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11469

Sahih

(۱۱۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ عَائِشَۃَ تَقُولُ : اخْتَصَمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ فَقَالَ سَعْدٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَخِی عُتْبَۃَ أَوْصَانِی فَقَالَ : إِذَا قَدِمْتَ مَکَّۃَ فَانْظُرْ ابْنَ أَمَۃِ زَمْعَۃَ فَاقْبِضْہُ فَإِنَّہُ ابْنِی۔ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَخِی وَابْنُ أَمَۃِ أَبِی وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِی فَرَأَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَبَہًا بَیْنًا بِعُتْبَۃَ فَقَالَ : ہُوَ لَکَ یَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَۃَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِی مِنْہُ یَا سَوْدَۃُ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْحُمَیْدِیِّ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمَعْنَاہُ زَادَ مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ فِی حَدِیثِہِ فَقَالَ : ہُوَ أَخُوکَ یَا عَبْدُ ۔ وَہَذِہِ زِیَادَۃٌ مَحْفُوظَۃٌ وَقَدْ رَوَاہَا أَیْضًا یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ َنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٦٤) عروہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے۔ انھوں نے حضرت عائشہ سے سنا کہ سعد بن ابی وقاص اور عبد بن زمعہ اپنا جھگڑا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر آئے، سعد نے کہا : یا رسول اللہ ! میرے بھائی عتبہ نے مجھے وصیت کی تھی، اس نے کہا تھا : جب تو مکہ آئے تو زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کو تلاش کر کے لے لینا، اس لیے کہ وہ میرا بیٹا ہے۔ عبد بن زمعہ نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے، وہ میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا کہ وہ عتبہ کے مشابہ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عبد بن زمعہ کے پاس رہے گا۔ بچہ بستر والے کا ہوتا ہے اور اے سودہ ! اس سے پردہ کیا کر۔ (ب) ایک روایت کے الفاظ ہیں : اے عبد ! وہ تیرا بھائی ہے۔

11470

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11470

Sahih

(۱۱۴۶۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ بْنُ صَبِیحٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَہْبٍ حَدَّثَنِی عَمِّی أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ : عَہِدَ عُتْبَۃُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ إِلَی أَخِیہِ سَعْدٍ أَنْ یَقْبِضَ ابْنَ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ وَقَالَ عُتْبَۃُ : إِنَّہُ ابْنِی فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- مَکَّۃَ زَمَنَ الْفَتْحِ أَخَذَ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ ابْنَ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ فَأَقْبَلَ بِہِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَقْبَلَ مَعَہُ عَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ : ہَذَا ابْنُ أَخِی عَہِدَ إِلَیَّ أَبُوہُ۔ فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا أَخِی وُلِدَ عَلَی فِرَاشِہِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی ابْنِ وَلِیدَۃِ زَمْعَۃَ فَإِذَا أَشْبَہُ النَّاسِ بِعُتْبَۃَ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہُوَ لَکَ ہُوَ أَخُوکَ یَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَۃَ ۔ مِنْ أَجْلِ أَنَّہُ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِہِ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : احْتَجِبِی مِنْہُ یَا سَوْدَۃُ ۔ لِمَا رَأَی مِنْ شَبَہِ عُتْبَۃَ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ۔أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ قَالَ وَقَالَ اللَّیْثُ أَخْبَرَنِی یُونُسُ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ وَذَکَرَ ہَذِہِ اللَّفْظَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٦٥) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی کو وصیت کی کہ زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کو لے لینا اور عتبہ نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ پس جب فتح مکہ کے وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ آئے تو سعد بن ابی وقاص نے زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کو پکڑا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے اور عبد بن زمعہ بھی آگئے۔ سعد بن ابی وقاص نے کہا کہ یہ میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس کے باپ نے مجھے وصیت کی تھی۔ عبد بن زمعہ نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ میرا بھائی ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے؛ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمعہ کی لونڈی کے بیٹے کی طرف دیکھا، وہ عتبہ کے مشابہ تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عبد ! وہ تیرا بھائی ہے اور تیرے پاس رہے گا؛ اس لیے کہ وہ اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔ پھر کہا : اے سودہ ! اس سے پردہ کیا کر؛ اس لیے کہ وہ عتبہ کے مشابہ تھا۔

11471

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11471

Zaeef

(۱۱۴۶۶) وَأَمَّا الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ یُوسُفَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : کَانَتْ لِزَمْعَۃَ جَارِیَۃٌ یَتَّطِئُہَا وَکَانَ رَجُلٌ یَتْبَعُہَا یُظَنُّ بِہَا فَمَاتَ زَمْعَۃُ وَالْجَارِیَۃُ حُبْلَی فَوَلَدَتْ غُلاَمًا یُشْبِہُ الرَّجُلَ الَّذِی کَانَ یُظَنُّ بِہَا فَسَأَلَتْ سَوْدَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : أَمَّا الْمِیرَاثُ فَہُوَ لَہُ وَأَمَّا أَنْتِ فَاحْتَجِبِی مِنْہُ فَإِنَّہُ لَیْسَ لَکِ بِأَخٍ ۔ فَإِسْنَادُ ہَذَا الْحَدِیثِ لاَ یُقَاوِمُ إِسْنَادَ الْحَدِیثِ الأَوَّلِ لأَنَّ الْحَدِیثَ الأَوَّلَ رُوَاتُہُ مَشْہُورُونَ بِالْحِفْظِ وَالْفِقْہِ وَالأَمَانَۃِ وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تُخْبِرُ عَنْ تِلْکَ الْقَصَّۃِ کَأَنَّہَا شَہِدَتْہَا وَالْحَدِیثُ الآخَرُ فِی رُوَاتِہِ مَنْ نُسِبَ فِی آخِرِ عُمْرِہِ إِلَی سَوْئِ الْحِفْظِ وَہُوَ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ وَفِیہِمْ مَنْ لاَ یُعْرَفُ بِسَبَبٍ یَثْبُتُ بِہِ حَدِیثُہُ وَہُوَ یُوسُفُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَقَدْ قِیلَ فِی غَیْرِ ہَذَا الْحَدِیثِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ یُوسُفَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَوِ الزُّبَیْرِ بْنِ یُوسُفَ مَوْلًی لآلِ الزُّبَیْرِ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ کَأَنَّہُ لَمْ یَشْہَدِ الْقَصَّۃِ لِصِغَرِہِ فَرِوَایَۃُ مَنْ شَہِدَہَا وَجَمِیعُ مَنْ فِی إِسْنَادِ حَدِیثِہَا حُفَّاظٌ ثِقَاتٌ مَشْہُورُونَ بِالْفِقْہِ وَالْعَدَالَۃِ أَوْلَی بِالأَخْذِ بِہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ (ق) وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِقَوْلِہِ إِنْ کَانَ قَالَہُ فَإِنَّہُ لَیْسَ لَکِ بِأَخٍ شَبَہًا وَإِنْ کَانَ لَکِ بِحُکْمِ الْفِرَاشِ أَخًا فَلاَ یَکُونُ لِقَوْلِہِ ہُوَ أَخُوکَ یَا عَبْدُ مُخَالِفًا فَقَدْ أَلْحَقَہُ بِالْفِرَاشِ حِینَ حَکَمَ لَہُ بِالْمِیرَاثِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٦٦) حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے کہ زمعہ کی ایک لونڈی تھی، وہ اس سے وطی کرتا تھا اور ایک آدمی اس کا پیچھا کرتا تھا، اس کا خیال تھا کہ زمعہ فوت ہوجائے، لونڈی حاملہ ہے۔ اس کا بچہ اس آدمی کے زیادہ مشابہ تھا۔ پس سودہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : میراث اس (زمعہ ) کی ہے اور تو اس سے پردہ کیا کر، اس لیے کہ وہ تیرا بھائی نہیں ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول سے یہ مراد ہوسکتی ہے کہشبیہ میں وہ تیرا بھائی نہیں ہے۔ اگرچہ بستر کے حکم سے وہ تیرا بھائی ہے۔ لہٰذایہ اس قول کے مخالف نہیں کہ اے عبد ! وہ تیرا بھائی ہے۔ پس اس کو ملا دیا بستر والے کے ساتھ جب اس کے لیے میراث کا فیصلہ کیا۔

11489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11489

Zaeef

(۱۱۴۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی الْعَارِیَّۃِ قَالَ یَغْرَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٨٤) ابن عباس سے عاریت کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ضامن ہے۔

11490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11490

Zaeef

(۱۱۴۸۵) أَخْبَرَنَا الإِمَامُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ فِرَاسٍ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ صَبِیحٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَرْمَوِیُّ أَخْبَرَنَا شَافِعُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّحَاوِیُّ قَالَ سَمِعْتُ الْمُزَنِیَّ یَقُولُ قَرَأْنَا عَلَی الشَّافِعِیِّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ ہُوَ ابْنُ السَّائِبِ أَنَّ رَجُلاً اسْتَعَارَ بَعِیرًا مِنْ رَجُلٍ فَعَطِبَ فَأُتِیَ بِہِ مَرْوَانُ بْنُ الْحَکَمِ فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ یَغْرَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٤٨٥) ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے اونٹ مستعار لیا ، پھر وہ ہلاک ہوگیا۔ اسے مروان کے پاس لایا گیا۔ مروان نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے پاس بھیجا، آپ نے فرمایا : وہ ذمہ دار ہے۔