Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 9 · Chapter 854

حدود، معاملات، احکام

آگ کے ساتھ عذاب دینا منع ہے

2 hadiths in this chapter

1249

Silsila Sahiha #1249

Sahih

-" إنه لا ينبغي ان يعذب بالنار إلا رب النار".-" إنه لا ينبغي أن يعذب بالنار إلا رب النار".

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمٰن بن عبداللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، ہم نے (چڑیا کی طرح کا) ایک سرخ پرندہ دیکھا، اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے، ہم نے ان بچوں کو پکڑ لیا۔ سو وہ پرندہ ان کے گرد منڈلانے لگا، اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور پوچھا: ”اس پرندے کو اس کے بچوں کی وجہ سے کس نے رنج پہنچایا ہے؟ اسے اس کے بچے لوٹا دو“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جس کو ہم نے جلا دیا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ بستی کس نے جلائی ہے؟“ ہم نے جواب دیا: ہم نے (‏‏‏‏جلائی ہے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ کا عذاب دینا تو آگ کے رب کو ہی سزاوار ہے۔“

1250

Silsila Sahiha #1250

Sahih

-" إن انتم قدرتم عليه فاقتلوه ولا تحرقوه بالنار، فإنما يعذب بالنار رب النار".-" إن أنتم قدرتم عليه فاقتلوه ولا تحرقوه بالنار، فإنما يعذب بالنار رب النار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم (‏‏‏‏عذرہ قبیلے کے فلاں) آدمی پر قادر آ جاؤ تو اسے قتل کر دینا، آگ کے ساتھ نہیں جلانا، کیونکہ آگ کو پیدا کرنے والا ہی آگ کے ساتھ عذاب دے سکتا ہے۔“