Silsila Sahiha #1165
-" مثل الذي يسترد ما وهب، كمثل الكلب يقيء فياكل قيئه، فإذا استرد الواهب فليوقف، فليعرف بما استرد، ثم ليدفع إليه ما وهب".-" مثل الذي يسترد ما وهب، كمثل الكلب يقيء فيأكل قيئه، فإذا استرد الواهب فليوقف، فليعرف بما استرد، ثم ليدفع إليه ما وهب".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے لیتا ہے، اس کی مثال اس کتے کی مانند ہے، جو قے کرتا ہے اور پھر اس کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اگر ہبہ کرنے والا ہبہ کی ہوئی چیز کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو اسے کھڑا کر دیا جائے اور (ہبہ واپس لینے کے سبب کی) وضاحت کروائی جائے، پھر اس نے جو ہبہ دیا تھا، اسے لوٹا دیا جائے۔“