Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2633

جنت اور جہنم

ہر کوئی ایک دفعہ جہنم میں جائے گا

1 hadith in this chapter

4021

Silsila Sahiha #4021

Sahih

-" يرد الناس كلهم النار ثم يصدرون منها باعمالهم فاولهم كلمع البرق ثم كمر الريح ثم كحضر الفرس ثم كالراكب ثم كشد الرجال ثم كمشيهم".-" يرد الناس كلهم النار ثم يصدرون منها بأعمالهم فأولهم كلمع البرق ثم كمر الريح ثم كحضر الفرس ثم كالراكب ثم كشد الرجال ثم كمشيهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سدی کہتے ہیں کہ میں نے مرہ ہمدانی سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا» (۱۹-مريم:۷۱) ‏‏‏‏ ”تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والا ہے، یہ تیرے پرودگار کے ذمے قطعی فیصل شدہ امر ہے“ کے بارے میں پوچھا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سارے لوگ جہنم میں آئیں گے، پھر اپنے اعمال کے مطابق وہاں سے نکلتے جائیں گے، اول درجے والے لوگ بجلی کی چمک کی طرح، پھر ہوا کے چلنے کی طرح، پھر گھوڑے کے دوڑنے کی طرح، پھر عام سوار کی طرح، پھر مرد کے دوڑنے کی طرح اور پھر آدمی کے چلنے کی طرح وہاں سے نکل جائیں گے۔“