Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2624

جنت اور جہنم

جنت سے محروم رہنے والوں کی علامات

2 hadiths in this chapter

4011

Silsila Sahiha #4011

Sahih

-" كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على اهله".-" كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله".

اردو ترجمہ · Urdu

علی بن خالد کہتے ہیں کہ سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ خالد بن یزید بن معاویہ کے پاس سے گزرے، اس نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنے ہوئے انتہائی نرم کلمے کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے ہر کوئی جنت میں داخل ہو گا، ماسوائے اس کے جس نے اللہ تعالیٰ پر اس طرح بغاوت کی، جس طرح اونٹ اپنے مالک پر بدک جاتا ہے۔“

4012

Silsila Sahiha #4012

Sahih

-" والذي نفسي بيده، لتدخلن الجنة كلكم إلا من ابى وشرد على الله كشرود البعير، قالوا: ومن يابى ان يدخل الجنة؟! فقال: من اطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد ابى".-" والذي نفسي بيده، لتدخلن الجنة كلكم إلا من أبى وشرد على الله كشرود البعير، قالوا: ومن يأبى أن يدخل الجنة؟! فقال: من أطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد أبى".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم سارے لوگ جنت میں داخل ہو گے، ماسوائے ان کے جو انکار کر دیتے ہیں اور اونٹ کے بدکنے کی طرح (‏‏‏‏اللہ اور رسول کی) اطاعت سے بغاوت کر جاتے ہیں۔“ ‏‏‏‏ صحابہ نے عرض کی: بھلا جنت میں جانے سے کون انکار کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے (‏‏‏‏گویا جنت میں داخل ہونے سے) انکار کر دیا۔“