Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2563

جنت اور جہنم

جنت کی نصف آبادی فرزندان امت محمدیہ پر مشتمل ہو گی

1 hadith in this chapter

3935

Silsila Sahiha #3935

Sahih

-" اترضون ان تكونوا ربع اهل الجنة؟ قلنا: نعم، فقال: اترضون ان تكونوا ثلث اهل الجنة؟ فقلنا: نعم، فقال: اترضون ان تكونوا شطر اهل الجنة؟ قلنا: نعم، قال: والذي نفس محمد بيده إني لارجو ان تكونوا نصف اهل الجنة، وذلك ان الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة وما انتم في اهل الشرك إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الاسود او كالشعرة السوداء في جلد الثور الاحمر".-" أترضون أن تكونوا ربع أهل الجنة؟ قلنا: نعم، فقال: أترضون أن تكونوا ثلث أهل الجنة؟ فقلنا: نعم، فقال: أترضون أن تكونوا شطر أهل الجنة؟ قلنا: نعم، قال: والذي نفس محمد بيده إني لأرجو أن تكونوا نصف أهل الجنة، وذلك أن الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة وما أنتم في أهل الشرك إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الأسود أو كالشعرة السوداء في جلد الثور الأحمر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خیمے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏کیا تم اس بات پہ راضی ہو کہ تمہیں جنت کا چوتھائی حصہ مل جائے؟“ ‏‏‏‏ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏کیا تم جنت کے تیسرے حصے پر راضی ہو جاؤ گے؟“ ‏‏‏‏ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی ہو جاؤ گے کہ تمہیں جنت کا نصف حصہ مل جائے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! مجھے امید ہے کہ تمہیں جنت کا نصف حصہ ملے گا، (‏‏‏‏اتنا وسیع حصہ ملنے کی) وجہ یہ ہے کہ جنت میں صرف مسلمان داخل ہوں گے اور تم میں شرک کرنے والے لوگوں کا تناسب اتنا ہی ہے جتنا کہ کالے رنگ کے بیل کی جلد میں سفید بال یا سرخ رنگ کے بیل کی جلد میں کالے بال کا ہوتا ہے۔