Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2515

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

عیسیٰ علیہ السلام کو معبودیت کی تہمت سے کیسے پاک کیا جائے گا؟

1 hadith in this chapter

3877

Silsila Sahiha #3877

Sahih

-" تلقى عيسى حجته، فلقاه الله في قوله" * (وإذ قال الله يا عيسى بن مريم اانت قلت للناس اتخذوني وامي إلهين من دون الله) * (¬1)، فلقاه الله" * (سبحانك ما يكون لي ان اقول ما ليس لي بحق) * (¬2)، الآية كلها".-" تلقى عيسى حجته، فلقاه الله في قوله" * (وإذ قال الله يا عيسى بن مريم أأنت قلت للناس اتخذوني وأمي إلهين من دون الله) * (¬1)، فلقاه الله" * (سبحانك ما يكون لي أن أقول ما ليس لي بحق) * (¬2)، الآية كلها".

اردو ترجمہ · Urdu

طاؤس کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عیسٰی علیہ السلام نے اپنی حجت (‏‏‏‏اﷲ تعالیٰ سے) سیکھی اور اﷲ تعالیٰ نے انہیں سکھا دی، جس کا ذکر اس آیت میں ہے: «وَإِذْ قَالَ اللَّـهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَـهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّـهِ» ‏‏‏‏ ”اور جب اﷲ کہے گا: اے عیسیٰ بن مریم! کیا تو نے لوگوں کہ کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ مجھے اور میری ماں کو اپنا معبود بنا لو۔“ (۵-المائدة:۱۱۶) پھر آیت کا باقی حصہ روک لیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ تعالیٰ نے (‏‏‏‏ عیسیٰ علیہ السلام) کو یہ جواب سکھایا: «سُبْحَانَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقٍّ» ”تو پاک ہے، یہ تو مجھے زیب ہی نہیں دیتا کہ میں ایسی بات کروں جو میرے لیے حق نہ ہو۔“ ‏‏‏‏ (۵-المائدة:۱۱۶)