Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2511

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ایوب علیہ السلام پر دوران غسل سونے کی ٹڈیاں گرنا

1 hadith in this chapter

3873

Silsila Sahiha #3873

Sahih

- (بينما ايوب يغتسل عريانا؛ فخر عليه جراد من ذهب، فجعل ايوب يحتثي في ثوبه، فناداه ربه: يا ايوب! الم اكن اغنيتك عما ترى؟! قال: بلى وعزتك! ولكن؛ لا غنى بي عن بركتك).- (بينما أيُّوب يغتسل عُرياناً؛ فخرَّ عليه جرادٌ من ذهب، فجعل أيُّوب يحتثي في ثوبه، فناداه ربُّه: يا أيوب! ألم أكن أغنيتُك عما ترى؟! قال: بلى وعزتك! ولكن؛ لا غنى بي عن بركتك).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ ایوب علیہ السلام برہنہ حالت میں غسل کر رہے تھے، اسی اثنا میں ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں، وہ ان کو اپنے کپڑے میں اکٹھا کرنے لگ گئے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آواز دی: ایوب! کیا میں نے تجھے ان چیزوں سے غنی نہیں کر دیا، جو تجھے نظر آ رہی ہیں؟ انہوں نے جواباً فرمایا: کیوں نہیں، تیری عزت کی قسم! (‏‏‏‏تو نے مجھے غنی کیا ہے) لیکن میں تیری برکتوں سے غنی اور بے نیاز نہیں ہو سکتا۔“