Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2474

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

«خلق الله آدم على صورته» کی تشریح، آدم علیہ السلام کی تصویر اور قد

3 hadiths in this chapter

3825

Silsila Sahiha #3825

Sahih

-" إن الله خلق آدم على صورته وطوله ستون ذراعا".-" إن الله خلق آدم على صورته وطوله ستون ذراعا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا اور ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔“

3826

Silsila Sahiha #3826

Sahih

-" إذا ضرب احدكم فليجتنب الوجه، فإن الله خلق آدم على صورته".-" إذا ضرب أحدكم فليجتنب الوجه، فإن الله خلق آدم على صورته".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی کسی کو سزا دے تو چہرے پر مارنے سے گریز کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو اس کی صورت پر پیدا کیا۔“

3827

Silsila Sahiha #3827

Sahih

-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على اولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".-" خلق الله آدم على صورته: طوله ستون ذراعا، فلما خلقه قال: اذهب فسلم على أولئك النفر من الملائكة جلوس، فاستمع ما يحيونك: فإنها تحيتك وتحية ذريتك فقال: السلام عليكم: فقالوا: السلام عليك ورحمة الله، فزادوه:" ورحمة الله" فكل من يدخل الجنة على صورة آدم، فلم يزل الخلق ينقص بعد حتى الآن".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کی تخلیق کی تو فرمایا: جاؤ اور فرشتوں کی بیٹھی ہوئی ا‏‏‏‏س جماعت کو سلام کہو اور غور سے سنو کہ وہ آپ کو جواباً کیا کہتے ہیں، کیونکہ یہی (‏‏‏‏جملے) آپ اور آپ کی اولاد کا سلام ہوں گے۔ (‏‏‏‏وہ گئے اور) کہا السلام علیکم۔ انہوں نے جواب میں کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ یعنی ”ورحمۃ اللہ“ کے الفاظ کی زیادتی کی۔ جب آدمی بھی جنت میں داخل ہو گا وہ آدم علیہ السلام کی صورت (‏‏‏‏و جسامت) پر داخل ہو گا۔ لیکن (‏‏‏‏دنیا میں ولادت آدم سے) آج تک قد و قامت میں کمی آتی رہی۔“