Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2427

فتنے، علامات قیامت اور حشر

گھٹیا اور کمینے لوگوں کی امارتوں کی پیشین گوئی

2 hadiths in this chapter

3759

Silsila Sahiha #3759

Sahih

- (يوشك ان يؤمر عليهم الرويجل، فيجتمع إليه قوم محلقة اقفيتهم، بيض قمصهم، فإذا امرهم بشيء حضروا).- (يوشكُ أن يؤَمَّرَ عليهمُ الرُّوَيجل، فيجتمعُ إليه قومٌ محلّقةُ أقفيتُهم، بيضٌ قمُصُهم، فإذا أمَرهم بشيء حضَرُوا).

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن وزاج رضی اللہ عنہ قدیم صحابی تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ تم پر کسی کم اہمیت آدمی کو امیر بنا دیا جائے اور اس کے پاس ایسے لوگ جمع ہو جائیں جن کی گدیوں سے بال مونڈے ہوئے ہوں گے، ان کی قمیصیں سفید رنگ کی ہوں گیں، جب وہ ان کو کسی چیز کا حکم دینے لگے گا تو وہ حاضر ہو جائیں گے۔“ اللہ کا کرنا کہ سیدنا عبداللہ بن وزاج بعض شہروں کے گورنر بنا دیے گئے، جب ان کے پاس کسان لوگ آتے تھے، جن کی گدیاں مونڈی ہوتیں اور ان کی قمیصیں سفید ہوتیں اور وہ ان کے حکم پر وہ حاضر ہو جاتے۔ تو وہ کہتے تھے: اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا۔

3760

Silsila Sahiha #3760

Sahih

-" يوشك ان يغلب على الدنيا لكع بن لكع، وافضل الناس مؤمن بين كريمين".-" يوشك أن يغلب على الدنيا لكع بن لكع، وأفضل الناس مؤمن بين كريمين".

اردو ترجمہ · Urdu

ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ممکن ہے کہ دنیا پر کوئی انتہائی کمینہ آدمی غالب آ جائے، اور اس وقت لوگوں میں افضل وہ مومن ہو گا، جو دو کریموں کے درمیان ہو گا۔ ‏‏‏‏“