Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2415

فتنے، علامات قیامت اور حشر

نیک لوگ بھی عذاب الٰہی میں رگڑے جاتے ہیں، لیکن .

2 hadiths in this chapter

3745

Silsila Sahiha #3745

Sahih

-" يا عائشة! إن الله إذا انزل سطوته باهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم [واعمالهم]".-" يا عائشة! إن الله إذا أنزل سطوته بأهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم [وأعمالهم]".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کرے گا تو ان میں نیکوکار لوگ بھی ہوں گے، آیا وہ بھی (‏‏‏‏برے لوگوں کے ساتھ) ہلاک ہو جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! جب اللہ تعالیٰ سزا کے مستحق لوگوں پر اپنا عذاب نازل کریں گے اور ان میں نیک لوگ بھی ہوئے تو وہ بھی ان کی طرح اسی عذاب میں مبتلا ہو جائیں گے، پھر انہیں ان کی نیتوں اور عملوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“

3746

Silsila Sahiha #3746

Sahih

-" طائفة من امتي يخسف بهم يبعثون إلى رجل، فياتي مكة، فيمنعه الله منهم ويخسف بهم، مصرعهم واحد ومصادرهم شتى، إن منهم من يكره، فيجيء مكرها".-" طائفة من أمتي يخسف بهم يبعثون إلى رجل، فيأتي مكة، فيمنعه الله منهم ويخسف بهم، مصرعهم واحد ومصادرهم شتى، إن منهم من يكره، فيجيء مكرها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» کہتے ہوئے نیند سے بیدار ہوئے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے ایک گروہ کو دھنسایا جا رہا ہے، وہ ایک آدمی کی قیادت میں چلیں گے، وہ (‏‏‏‏ان کو لے کر) مکہ پر چڑھائی کر دے گا، اللہ تعالیٰ مکہ کی حفاظت کرے گا اور ان سب کو زمین میں دھنسا دے گا، ان کی ہلاکت کی جگہ تو ایک ہی ہو گی لیکن (‏‏‏‏زمین سے دوبارہ) نکلنے کے مقامات مختلف ہوں گے، کیونکہ ان میں کچھ لوگ (‏‏‏‏اپنی رضامندی سے نہیں بلکہ) مجبور ہو کر آئے ہوں گے۔“