Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2413

فتنے، علامات قیامت اور حشر

کیا قاتل کی توبہ مقبول ہے؟

3 hadiths in this chapter

3741

Silsila Sahiha #3741

Sahih

-" ياتي المقتول متعلقا راسه بإحدى يديه متلببا قاتله بيده الاخرى، تشخب اوداجه دما، حتى ياتي به العرش، فيقول المقتول لرب العالمين: هذا قتلني. فيقول الله للقاتل: تعست، ويذهب به إلى النار".-" يأتي المقتول متعلقا رأسه بإحدى يديه متلببا قاتله بيده الأخرى، تشخب أوداجه دما، حتى يأتي به العرش، فيقول المقتول لرب العالمين: هذا قتلني. فيقول الله للقاتل: تعست، ويذهب به إلى النار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کسی نے سوال کیا: ابوالعباس! آیا قاتل توبہ کر سکتا ہے؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے متعجب ہو کر پوچھا: تم کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے اپنا سوال دوہرایا۔ انہوں نے پھر پوچھا: تم کیا کہہ رہے ہو؟ دو تین دفعہ ایسے ہوا۔ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اس کی توبہ کیسے قبول ہو گی؟ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(‏‏‏‏روز قیامت) مقتول آئے گا، ایک ہاتھ سے اپنے سر کو سہارا دے رکھا ہو گا اور دوسرے ہاتھ سے قاتل کا گریبان پکڑا ہوا ہو گا، مقتول کی رگوں سے خون ابل رہا ہو گا، وہ اس کو عرش کے پاس لے آئے گا اور ربّ العالمین سے کہے گا: اس نے مجھے قتل کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ قاتل سے کہے گا: تو تو ہلاک ہو گیا ہے، پھر اسے جہنم کی طرف بھیج دیا جائے گا۔“

3742

Silsila Sahiha #3742

Sahih

-" ابى الله ان يجعل لقاتل المؤمن توبة".-" أبى الله أن يجعل لقاتل المؤمن توبة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مومن کے قاتل کی توبہ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔“

3743

Silsila Sahiha #3743

Sahih

-" لما نزلت هذه الآية التي في * (الفرقان) *: * (والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق) * عجبنا للينها، فلبثنا ستة اشهر، ثم نزلت التي في * (النساء) *: * (ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم خالدا فيها وغضب الله عليه ولعنه) * حتى فرغ".-" لما نزلت هذه الآية التي في * (الفرقان) *: * (والذين لا يدعون مع الله إلها آخر ولا يقتلون النفس التي حرم الله إلا بالحق) * عجبنا للينها، فلبثنا ستة أشهر، ثم نزلت التي في * (النساء) *: * (ومن يقتل مؤمنا متعمدا فجزاؤه جهنم خالدا فيها وغضب الله عليه ولعنه) * حتى فرغ".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا زید بن ثابت کہتے ہیں: جب یہ والی آیت نازل ہوئی: ”جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ وہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ جان کو قتل کرتے ہیں مگر حق کے ساتھ۔“ (‏‏‏‏ سورۃ الفرقان: ۶۸) تو ہمیں اس آیت میں دی گئی لچک اور نرمی پر بڑا تعجب ہوا، چھ مہینے گزر گئے، پھر یہ والی آیت نازل ہوئی: ”جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا اس کا بدلہ ہمیشہ کے لیے جہنم ہے، اس پر اللہ تعالیٰ غضبناک ہوا اور اس پر لعنت کی . . . . آخر تک۔“ (‏‏‏‏سوره نساء: ٩٣)