Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2341

فتنے، علامات قیامت اور حشر

آپس کے فتنے بھی دجال سے کم نہیں

2 hadiths in this chapter

3629

Silsila Sahiha #3629

Sahih

- (لانا لفتنة بعضكم اخوف عندي فتنة الدجال، ولن ينجو احد مما قبلها إلا نجا منها، وما صنعت فتنة - منذ كانت الدنيا- صغيرة ولا كبيرة إلا لفتنة الدجال).- (لأنَا لِفِتْنَةِ بَعْضِكْم أخْوَفُ عندي فتنة الدجال، ولن ينجو أحد مما قبلها إلا نجا منها، وما صُنِعَتْ فتنةٌ - منذ كانت الدنيا- صغيرة ولا كبيرة إلا لفتنة الدجال).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال کے فتنے کی بہ نسبت مجھے خود تمہارے بعض افراد کے فتنوں کا زیادہ ڈر ہے، جو آدمی دجال سے پہلے والے فتنوں سے نجات پا گیا وہ اس کے فتنے سے بھی چھٹکارا حاصل کر لے گا اور ابتدائے دنیا سے جو چھوٹا بڑا فتنہ منظر عام پر آیا وہ فتنہ دجال کی خاطر تھا۔“

3630

Silsila Sahiha #3630

Sahih

- (لياتين على امتي زمان يتمنون فيه الدجال. قلت: يا رسول الله بابي وامي! مم ذاك؟! قال: مما يلقون من العناء او الضناء).- (لَيَأتِيَنَّ على أمتي زمانٌ يتمنون فيه الدجال. قلتُ: يا رسول الله بأبي وأمي! مِمَّ ذَاكَ؟! قال: مما يَلْقونَ من العناء أو الضناء).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت پر ایسا (‏‏‏‏کٹھن) زمانہ آئے گا کہ وہ دجال کی تمنا کرنے لگ جائیں گے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! ایسے کیوں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مشقت یا بیماری میں پڑنے کی وجہ سے (‏‏‏‏ایسی خواہش کرنے لگیں گے)۔“