Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2326

فتنے، علامات قیامت اور حشر

قرب قیامت کی مثال

2 hadiths in this chapter

3602

Silsila Sahiha #3602

Sahih

- (إن يعش هذا الغلام؛ فعسى ان لا يدركه الهرم حتى تقوم الساعة).- (إنْ يَعشْ هذا الغلامُ؛ فعسَى أنْ لا يدركَه الهَرَمُ حتّى تَقومَ السّاعةُ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: قیامت کب برپا ہو گی؟ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس محمد نامی انصاری بچہ موجود تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا: ا ”گر یہ بچہ زندہ رہا تو ممکن ہے کہ بوڑھا ہونے سے پہلے قیامت قائم ہو جائے۔“ یہ حدیت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے۔

3603

Silsila Sahiha #3603

Sahih

- (بعثت والساعة كهاتين- وضم إصبعيه الوسطى والتي تلي الإبهام-، وقال: ما مثلي ومثل الساعة إلا كفرسي رهان. ثم قال: ما مثلي ومثل الساعة إلا كمثل رجل بعثه قوم طليعة، فلما خشي ان يسبق؛ الاح بثوبه: اتيتم اتيتم، انا ذاك، انا ذاك).- (بُعثت والساعة كهاتين- وضمَّ إصبعيه الوسَّطى والتي تلي الإبهام-، وقال: ما مثلي ومثل الساعة إلا كفرسي رهان. ثم قال: ما مثلي ومثل الساعة إلا كمثل رجُلٍ بعثه قومٌ طليعةُ، فلمّا خشي أن يسبق؛ ألاح بثوبه: أتيتم أتيتم، أنا ذاك، أنا ذاك).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی طرح قریب قریب بھیجا گیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏تمثیل پیش کرتے ہوئے) شہادت والی اور بڑی انگلی کو آپس میں ملا دیا، نیز فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال مقابلے میں بھاگنے والے دو گھوڑوں کی طرح ہے (‏‏‏‏ جو ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں)۔“ پھر فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال اس آدمی کی طرح ہے، جسے لوگوں نے بطور جاسوس آگے بھیج دیا، اسے اندیشہ ہوا کہ دشمن تو مجھ سے پہلے پہنچ جائے گا تو اس نے کپڑا ہلایا اور کہا: تم دشمنوں کے سامنے آ گئے، تم دشمنوں کے سامنے آ گئے، میں یہ ہوں، میں یہ ہوں۔“