Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2301

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

اہل یمن کی فضیلت

4 hadiths in this chapter

3526

Silsila Sahiha #3526

Sahih

-" اهل اليمن ارق قلوبا والين افئدة وانجع طاعة".-" أهل اليمن أرق قلوبا وألين أفئدة وأنجع طاعة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”یمنی لوگ انتہائی رحمدل اور نرم دل ہیں اور اطاعت و فرمانبراداری کے ذریعے سب سے زیادہ فلاح یاب ہونے والے ہیں۔“

3527

Silsila Sahiha #3527

Sahih

-" قد اقبل اهل اليمن وهم ارق قلوبا منكم (قال انس): وهم اول من جاء بالمصافحة".-" قد أقبل أهل اليمن وهم أرق قلوبا منكم (قال أنس): وهم أول من جاء بالمصافحة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اہل یمن آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یمنی لوگ آ گئے ہیں، یہ تم سے زیادہ نرم دل والے ہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔

3528

Silsila Sahiha #3528

Sahih

- (يطلع عليكم اهل اليمن كانهم السحاب، هم خيار من في الارض. فقال رجل من الانصار: ولا نحن يا رسول الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فقال في الثالثة كلمة ضعيفة: إلا انتم).- (يطلُعُ عليكم أهلُ اليمن كأنّهم السّحاب، هم خيارُ من في الأرض. فقال رجلٌ من الأنصار: ولا نحنُ يا رسولَ الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فسكت، قال: ولا نحن يا رسول الله؟! فقال في الثالثة كلمةً ضعيفةً: إلا أنتُم).

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن جبیر بن مطعم اپنے باپ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شاہراہ مکہ پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یمن کے لوگ تمہارے پاس آئیں گے، گویا کہ وہ بادل ہیں، وہ (‏‏‏‏اہل) زمین میں سے بہترین لوگ ہیں۔“ ایک انصاری آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ ہم سے بھی (‏‏‏‏بہتر) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (‏‏‏‏سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی۔ اس نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (‏‏‏‏سب سے بہتر) نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری دفعہ پست آواز میں فرمایا: ”سوائے تمہارے۔“

3529

Silsila Sahiha #3529

Sahih

- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح)، قال: اتاكم اهل اليمن؛ هم ارق قلوبا، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية).- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح)، قال: أتاكم أهل اليمن؛ هم أرق قلوباً، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ‏‏‏‏ ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے گی۔“ (‏‏‏‏سورئ نصر: ۱) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏تمہارے پاس اہل یمن آ گئے ہیں وہ نرم دل والے ہیں اور یمنی ایمان، یمنی فقہ اور یمنی حکمت و دانائی (‏‏‏‏بہترین چیزیں ہیں)۔“