Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2297

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت

4 hadiths in this chapter

3507

Silsila Sahiha #3507

Sahih

- (إن إبراهيم حرم مكة، ودعا لها، وحرمت المدينة، كما حرم إبراهيم مكة، ودعوت لها في مدها وصاعها، مثل ما دعا إبراهيم عليه السلام لمكة).- (إنّ إبراهيمَ حرَّم مكةَ، ودعا لها، وحرَّمْتُ المدينةَ، كما حرّمَ إبراهيمُ مكةَ، ودعوتُ لها في مُدِّها وصاعِها، مثلَ ما دعا إبراهيمُ عليه السلام لمكةَ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ابراھیم ‏‏‏‏علیہ السلام نے مکہ (‏‏‏‏مکرمہ) کو حرمت والا قرار دیا اور اس کے لیے (‏‏‏‏برکت کی) دعا کی اور میں ابراہیم ‏‏‏‏علیہ السلام کی طرح مدینہ کو حرمت والا قرار دیتا ہوں اور میں اس کے (‏‏‏‏ماپ کے پیمانے) مدّ اور صاع (‏‏‏‏کے بابرکت ہونے) کی دعا کرتا ہوں، جیسا کہ ابراہیم ‏‏‏‏علیہ السلام نے مکہ کے لیے کی تھی۔ ”‏‏‏‏

3508

Silsila Sahiha #3508

Sahih

- (حمى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كل ناحية من المدينة بريدا بريد ا).- (حمَى رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - كل ناحيةٍ من المدينة برِيداً برِيد اً).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کو اس کی چہار اطراف سے ایک ایک برید تک اس بات سے ممنوع قرار دیا کہ وہاں کے درختوں کے پتے (‏‏‏‏ڈنڈے وغیرہ کے ذریعے) جھاڑے جائیں یا انہیں کاٹا جائے، ہاں اونٹوں کو ہانکنے کے لیے (‏‏‏‏ کوئی چھڑی وغیرہ) کاٹھی جا سکتی ہے۔“

3509

Silsila Sahiha #3509

Sahih

- (إنها حرم آمن).- (إنها حرمٌ آمنٌ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے مدینہ (‏‏‏‏منورہ) کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”یہ امن والا حرم ہے۔“

3510

Silsila Sahiha #3510

Sahih

-" لا يحل لاحد يحمل فيها السلاح لقتال. يعني المدينة".-" لا يحل لأحد يحمل فيها السلاح لقتال. يعني المدينة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ”کسی کے لیے حلال نہیں کہ وہ اس (‏‏‏‏مدینہ) میں لڑنے کے لیے اسلحہ اٹھائے۔“