Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2286

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

امت مسلمہ کی عمر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم زمانہ بنو آدم ایک صدی کے دورانیے میں فنا ہو گئے

1 hadith in this chapter

3490

Silsila Sahiha #3490

Sahih

-" لا ياتي على الناس مائة سنة، وعلى الارض عين تطرف ممن هو حي اليوم".-" لا يأتي على الناس مائة سنة، وعلى الأرض عين تطرف ممن هو حي اليوم".

اردو ترجمہ · Urdu

نعیم بن دجاجہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم ہو جو کہتے ہو کہ لوگوں پر ابھی تک سو برس نہیں گزریں گے کہ جھپکنے والی آنکھیں ختم ہو جائیں گی (‏‏‏‏یعنی تمام لوگ سو برس کی مدت میں فنا ہو جائیں گے)؟ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا کہ ”لوگوں پر ابھی تک سو سال نہیں گزریں گے کہ ہر وہ جھپکنے والی آنکھ ختم ہو جائے گی جو آج زندہ ہے۔“ اللہ کی قسم! اس امت کی امید سو برس کے بعد بھی ہو گی۔