Silsila Sahiha #3453
-" لو كان الإيمان عند الثريا لناله رجال من هؤلاء. يعني سلمان الفارسي".-" لو كان الإيمان عند الثريا لناله رجال من هؤلاء. يعني سلمان الفارسي".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، اچانک آپ پر سورۃ الجمعہ نازل ہوئی، جب آپ نے ”اور دوسروں کے لیے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے۔“ (سورۂ جمعہ: 3) والی آیت کی تلاوت فرمائی تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس سے مراد کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا، حتیٰ کہ اس نے دو تین دفعہ یہی سوال دہرایا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ” ہم میں سلمان فارسی بھی موجود تھے۔ ” پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سلمان رضی اللہ عنہ پر رکھا اور فرمایا: ”اگر ایمان ثریا ستارے میں ہوتا تو اس کے خاندان کے لوگ اس تک رسائی حاصل کر لیتے۔“