Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2264

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

ہجرت کے بعد کس چیز پر بیعت ہو گی؟

1 hadith in this chapter

3451

Silsila Sahiha #3451

Sahih

-" ذهب اهل الهجرة بما فيها".-" ذهب أهل الهجرة بما فيها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے بھائی مجالد کو آپ کے پاس لایا ہوں تاکہ آپ اس سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت والے تو ہجرت کا اجر و ثواب وصول کر کے سبقت لے جا چکے ہیں۔“ میں نے کہا: تو پھر آپ اس سے کس چیز پر بیعت لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس سے اسلام، ایمان اور جہاد پر بیعت لوں گا۔“