Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2252

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

3437

Silsila Sahiha #3437

Sahih

-" اوجب طلحة".-" أوجب طلحة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: احد والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو زرہیں زیب تن کر رکھی تھیں، آپ نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا لیکن اتنی استطاعت نہیں ر ہی تھی۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نیچے بیٹھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر قدم رکھا اور چٹان پر چڑھ گئے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلحہ نے (‏‏‏‏اپنے حق میں جنت کو) واجب کر لیا ہے۔“

3438

Silsila Sahiha #3438

Sahih

-" من سره ان ينظر إلى شهيد يمشي على وجه الارض فلينظر إلى طلحة بن عبيد الله".-" من سره أن ينظر إلى شهيد يمشي على وجه الأرض فلينظر إلى طلحة بن عبيد الله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو آدمی روئے زمین پر چلتے ہوئے شہید کو دیکھ کر خوش ہوتا ہو، وہ طلحہ بن عبیداللہ کو دیکھ لے۔“

3439

Silsila Sahiha #3439

Sahih

-" من سره ان ينظر إلى رجل يمشي على الارض وقد قضى نحبه فلينظر إلى طلحة".-" من سره أن ينظر إلى رجل يمشي على الأرض وقد قضى نحبه فلينظر إلى طلحة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اپنے حجرے میں تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ صحن میں تشریف فرما تھے، میرے اور ان کے درمیان ایک پردہ تھا۔ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ آپ کی طرف آ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ وہ ایسے آدمی کو دیکھے جو اپنی نذر (‏‏‏‏باری) پوری کر کے زمین پر چل رہا ہو، وہ طلحہ کی طرف دیکھ لے۔“