Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2187

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

صحابہ کرام کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

3303

Silsila Sahiha #3303

Sahih

- (كان يقول: إن الخير خير الآخرة، او قال: اللهم لا خير إلا خير الآخرة فاغفر للانصار والمهاجرة).- (كان يقولُ: إنّ الخيرَ خيرُ الآخرِة، أو قال: اللهم لا خير إلا خيرُ الآخرة فاغفر للأنصارِ والمهاجرة).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے۔“ یا یوں فرمایا: ”اے اللہ! بھلائی نہیں ہے مگر آخرت کی بھلائی پس تو انصاریوں اور مہاجروں کو بخش دے۔“

3304

Silsila Sahiha #3304

Sahih

-" إذا ذكر اصحابي فامسكوا، وإذا ذكر النجوم فامسكوا، وإذا ذكر القدر فامسكوا".-" إذا ذكر أصحابي فأمسكوا، وإذا ذكر النجوم فأمسكوا، وإذا ذكر القدر فأمسكوا".

اردو ترجمہ · Urdu

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میرے صحابہ کا تذکرہ ہونے لگے تو خاموش رہنا، جب ستاروں کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا اور جب تقدیر کے مسئلے کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا۔ ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا ثوبان، سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہم اور طاؤس سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔

3305

Silsila Sahiha #3305

Sahih

-" كان اصحابه يتبادحون بالبطيخ، فإذا كانت الحقائق كانوا هم الرجال".-" كان أصحابه يتبادحون بالبطيخ، فإذا كانت الحقائق كانوا هم الرجال".

اردو ترجمہ · Urdu

بکر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول تربوز (‏‏‏‏یا خربوزے) کے چھلکے (‏‏‏‏یا ان دونوں کی بیلیں) ایک دوسرے کو مار کر مزاح کرتے تھے، لیکن جب حقیقت میں (‏‏‏‏دشمنوں سے گھمسان کے رن) پڑتے تو وہ سخت جنگجو ثابت ہوتے۔