Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2170

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعائے مغفرت

1 hadith in this chapter

3237

Silsila Sahiha #3237

Sahih

-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تاخر وما اسرت وما اعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لامتي في كل صلاة".-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی (‏‏‏‏سب) گناہ بخش دے۔“ (‏‏‏‏خوشی سے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جا پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: بھلا آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں۔“