Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2167

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

امہات المؤمنین کے فضائل و مناقب

9 hadiths in this chapter

3226

Silsila Sahiha #3226

Sahih

-" كان إذا اتي بالشيء يقول: اذهبوا به إلى فلانة فإنها كانت صديقة خديجة، اذهبوا إلى بيت فلانة فإنها كانت تحب خديجة".-" كان إذا أتي بالشيء يقول: اذهبوا به إلى فلانة فإنها كانت صديقة خديجة، اذهبوا إلى بيت فلانة فإنها كانت تحب خديجة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی چیز لائی جاتی تو فرماتے: ”یہ چیز فلاں عورت کو دے آؤ، وہ (‏‏‏‏ میری بیوی) خدیجہ کی سہیلی تھی، یہ چیز فلاں کے گھر پہنچا دو کیونکہ وہ خدیجہ سے محبت کرتی تھی۔“

3227

Silsila Sahiha #3227

Sahih

-" سيدات نساء اهل الجنة بعد مريم بنت عمران: فاطمة وخديجة وآسية امراة فرعون".-" سيدات نساء أهل الجنة بعد مريم بنت عمران: فاطمة وخديجة وآسية امرأة فرعون".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا مریم بنت عمران کے بعد جنتی عورتوں کی سردار یہ (‏‏‏‏تین عورتیں) فاطمہ، خدیجہ اور فرعون کی بیوی آسیہ تھیں۔“

3228

Silsila Sahiha #3228

Sahih

- (بشروا خديجة في الجنة ببيت من قصب , لا صخب فيه ولا نصب).- (بَشِّروا خديجة في الجنة ببيت من قصبٍ , لا صخب فيه ولا نصَب).

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خدیجہ کو جنت میں یاقوت والے موتیوں کے گھر کی خوشخبری سنا دو، اس میں شور و غل ہو گا نہ تعب و تکان۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن ابو اوفیٰ، سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن جعفر اور ایک اور صحابی رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔

3229

Silsila Sahiha #3229

Sahih

-" امرت ان ابشر خديجة ببيت (في الجنة) من قصب لا صخب فيه ولا نصب". ورد من حديث جمع من الصحابة منهم عبد الله بن جعفر - وهذا لفظه وعائشة-" أمرت أن أبشر خديجة ببيت (في الجنة) من قصب لا صخب فيه ولا نصب". ورد من حديث جمع من الصحابة منهم عبد الله بن جعفر - وهذا لفظه وعائشة

اردو ترجمہ · Urdu

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا کہ میں (‏‏‏‏اپنی بیوی) خدیجہ کو جنت میں یاقوت سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سناؤں، جس میں شور و غل ہو گا نہ دکھ درد۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن جعفر، سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن ابواوفی اور کئی صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

3230

Silsila Sahiha #3230

Sahih

-" إنه ليهون علي الموت ان اريتك زوجتي في الجنة. يعني عائشة".-" إنه ليهون علي الموت أن أريتك زوجتي في الجنة. يعني عائشة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”مجھ پر موت کی سختیاں اس بنا پر آسان ہو رہی ہیں کہ تم جنت میں مجھے اپنی بیوی دکھائی دے رہی ہو۔“

3231

Silsila Sahiha #3231

Sahih

-" عائشة زوجي في الجنة".-" عائشة زوجي في الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مسلم بطین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ جنت میں بھی میری بیوی ہو گی۔“

3232

Silsila Sahiha #3232

Sahih

- (اما ترضين ان تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى والله! قال: فانت زوجتي في الدنيا والآخرة).- (أما ترضَيْنَ أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى والله! قال: فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا، میں نے ان کے بارے میں کوئی (‏‏‏‏ناقدانہ) باتیں کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس شرف پر راضی نہیں ہو گی کہ دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو۔“

3233

Silsila Sahiha #3233

Sahih

_ (إن فضل عائشة على النساء؛ كفضل الثريد على سائر الطعام)._ (إن فضل عائشة على النساء؛ كفضل الثريد على سائر الطعام).

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت اس طرح ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔“

3234

Silsila Sahiha #3234

Sahih

-" امركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون".-" أمركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد پیش آنے والے تمہارے معاملات نے مجھے مغموم و بے چین کر رکھا ہے اور صبر کرنے والے ہی تم پر صبر کریں گے۔“ پھر سیدہ عائشہ نے ابوسلمہ سے کہا: اللہ تعالیٰ تیرے باپ کو جنت کی سلسبیل سے مشروب پلائے۔ انہوں نے واقعی صلہ رحمی کا ثبوت دیتے ہوئے امہات المؤمنین کو (‏‏‏‏ایک باغ) دیا، جو چالیس ہزار کا فروخت کیا گیا۔