Silsila Sahiha #3151
- (لو كنت انا لاسرعت الإجابة، وما ابتغيت العذر).- (لو كنتُ أنا لأسرعتُ الإجابةَ، وما ابتغيتُ العُذْرَ).
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: «ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ» ”(یوسف نے کہا:) تو اپنے بادشاہ کے پاس لوٹ جا اور اس سے دریافت کر کہ ہاتھ کاٹنے والی عورتوں کا کیا خیال ہے، بیشک میرا رب ان کے مکر کو جاننے والا ہے۔“ (۱۲-يوسف:۵۰) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں ہوتا تو جلدی قبول کر لیتا اور عذر تلاش نہ کرتا۔“