Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2100

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات

2 hadiths in this chapter

3134

Silsila Sahiha #3134

Sahih

-" اللهم اكثر ماله وولده واطل عمره واغفر له. يعني انسا رضي الله عنه".-" اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا دی: ”اے اللہ! اس کا مال اور اس کی اولاد زیادہ کر دے، اس کو لمبی عمر عطا فرما اور اسے بخش دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا مال زیادہ ہو گیا میرے عمر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں اپنے اہل و عیال سے شرماتا تھا اور میرے پھل پک کر توڑنے کے قابل ہو گئے، اور چوتھی چیز ”مغفرت“ ہے، (‏‏‏‏اس کا بعد میں پتہ چلے گا)۔

3135

Silsila Sahiha #3135

Sahih

-" اللهم اكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته".-" اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (میری ماں) ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس (انس) کے لئے دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور تو نے اسے جو رزق عطا فرمایا اس میں برکت ڈال دے۔“