Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2096

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

اسم اعظم

2 hadiths in this chapter

3129

Silsila Sahiha #3129

Sahih

-" اسم الله الاعظم في سور من القرآن ثلاث: في البقرة وآل عمران وطه".-" اسم الله الأعظم في سور من القرآن ثلاث: في البقرة وآل عمران وطه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم قرآن مجید کی ان تین سورتوں میں ہے: سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طٰہٰ۔“

3130

Silsila Sahiha #3130

Sahih

(لقد سالت الله باسم الله الاعظم: الذى إذا دعي به اجاب، وإذا سئل به اعطى).(لقد سألت الله باسم الله الأعظم: الذى إذا دعي به أجاب، وإذا سئل به أعطى).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا: اے اللہ! ساری تعریف تیرے لیے ہے، تو ہی معبود برحق ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو محسن (‏‏‏‏اور انعام نواز) ہے، تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اے جلال و اکرام والے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏یہ دعا سن کر) فرمایا: ”تو نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، کہ جس کا واسطہ دے کر پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے اور جس کے واسطہ سے اس سے (‏‏‏‏کسی چیز کا) سوال کیا جائے تو وہ دیتا ہے۔“