Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2091

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

تعویذ

4 hadiths in this chapter

3121

Silsila Sahiha #3121

Sahih

-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".

اردو ترجمہ · Urdu

قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو دیکھا کہ اس نے خسرہ کی بیماری کی وجہ سے تعویز پہنا ہوا تھا، آپ نے اسے سختی سے کاٹا اور کہا: عبداللہ کی آل، شرک سے بیزار ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی یاد کی ہے کہ: ”بلاشبہ جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔“

3122

Silsila Sahiha #3122

Sahih

-" من علق تميمة فقد اشرك".-" من علق تميمة فقد أشرك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جماعت (‏‏‏‏بیعت کرنے کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہ لی۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک کو ترک کر دیا (‏‏‏‏کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تعویذ لٹکایا ہوا ہے۔ اس نے اپنا ہاتھ داخل کیا اورتعویذ کاٹ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی اور فرمایا: ”جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔“

3123

Silsila Sahiha #3123

Sahih

-" النشرة من عمل الشيطان".-" النشرة من عمل الشيطان".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیمار یا آسیب زدہ کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شیطانی عمل ہے۔“

3124

Silsila Sahiha #3124

Sahih

-" إن الرقى، والتمائم، والتولة شرك".-" إن الرقى، والتمائم، والتولة شرك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔“