Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2071

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

ادائیگی قرض کی دعا

1 hadith in this chapter

3069

Silsila Sahiha #3069

Sahih

-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، واغنني بفضلك عمن سواك".-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك".

اردو ترجمہ · Urdu

ابووائل کہتے ہیں ایک آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں اپنی مکاتبت سے عاجز آ گیا ہوں، آپ میری مدد کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھادوں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائے، اگر تجھ پر صیر پہاڑ کے برابر دیناروں کا قرضہ وغیرہ بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ ادا کر دے گا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏ضرور سکھائیے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ دعا پڑھا کر: اے اللہ! مجھے حرام مال سے بچا کر اپنے حلال (‏‏‏‏رزق) سے کفایت کر دے اور اپنے فضل سے مجھے دوسروں سے غنی کر دے۔“