Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2069

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

تنگی رزق کے وقت کی دعا

1 hadith in this chapter

3067

Silsila Sahiha #3067

Sahih

-" خير اهل المشرق عبد القيس، اسلم الناس كرها واسلموا طائعين".-" خير أهل المشرق عبد القيس، أسلم الناس كرها وأسلموا طائعين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مرہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مہمان آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لانے کے لیے ایک آدمی کو اپنی بیویوں کے پاس بھیجا، لیکن کسی کے پاس کھانا نہ ملا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو ہی اپنی رحمت کا مالک ہے۔ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (‏‏‏‏جلد ہی) بھونی ہوئی بکری کا تحفہ لایا گیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ کا فضل ہے اور ہم اس کی مزید رحمت کا انتظار کر رہے ہیں۔“