Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 1998

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

کتنے ایام میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کی جائے

3 hadiths in this chapter

2950

Silsila Sahiha #2950

Sahih

-" اقرا القرآن في اربعين، (ثم في شهر، ثم في عشرين، ثم في خمس عشرة، ثم في عشر، ثم في سبع، قال: انتهى إلى سبع)".-" اقرأ القرآن في أربعين، (ثم في شهر، ثم في عشرين، ثم في خمس عشرة، ثم في عشر، ثم في سبع، قال: انتهى إلى سبع)".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”چالیس دنوں میں قرآن مجید پڑھا کر، چلو تیس دنوں میں پڑھ لیا کر، چلو بیس دنوں میں سہی، نہیں تو پندرہ ایام میں، نہیں تو دس ایام میں سہی، یا پھر سات دنوں میں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات دنوں پر بات کو بند کر دیا۔

2951

Silsila Sahiha #2951

Sahih

-" اقرا القرآن في كل شهر، اقراه في خمس وعشرين، اقراه في عشرين، اقراه في خمس عشرة، اقراه في سبع، لا يفقهه من يقرؤه في اقل من ثلاث".-" اقرأ القرآن في كل شهر، اقرأه في خمس وعشرين، اقرأه في عشرين، اقرأه في خمس عشرة، اقرأه في سبع، لا يفقهه من يقرؤه في أقل من ثلاث".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل کرنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ماہ میں مکمل قرآن پڑھ لیا کر۔“ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ پڑھنے پر قدرت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر پچیس دنوں میں سہی۔“ . . . ”یا پھر بیس دنوں میں۔“ . . . ”چلو پندرہ دنوں میں سہی۔“ .. ”نہیں تو سات دنوں میں، (‏‏‏‏اتنی بات ضرور ہے کہ) جس نے تین ایام سے کم عرصہ میں قرآن مجید کو مکمل کر لیا، اس نے سمجھا نہیں۔

2952

Silsila Sahiha #2952

Sahih

-" كان لا يقرا القرآن في اقل من ثلاث".-" كان لا يقرأ القرآن في أقل من ثلاث".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دنوں سے کم میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل نہیں کرتے تھے۔