Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 1986

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کی فضیلت

2 hadiths in this chapter

2930

Silsila Sahiha #2930

Sahih

- (اقرؤوا القرآن؛ فإنه ياتي يوم القيامة شفيعا لاصحابه؛ اقرؤوا الزهراوين: البقرة وسورة آل عمران؛ فإنهما تاتيان يوم القيامة كانهما غمامتان، او كانهما غيايتان، او كانهما فرقان من طير صواف، تحاجان عن اصحابهما؛ اقرؤوا سورة البقرة؛ فإن اخذها بركة، وتركها حسرة، ولا يستطيعها البطلة).- (اقرؤوا القرآن؛ فإنّه يأتي يومَ القِيامِة شفيعاً لأصحابهِ؛ اقرؤوا الزّهراوينِ: البقرةَ وسورةَ آلِ عمرانَ؛ فإنّهما تأتيانِ يومَ القِيامِة كأنّهما غمامتانِ، أو كأنّهما غيايتانِ، أو كأنّهما فِرقان من طيرٍ صوَافّ، تحاجَّانِ عن أصحابِهما؛ اقرؤوا سورةَ البقرِة؛ فإنّ أخذها برَكةٌ، وتركها حسرةٌ، ولا يستطيعها البَطَلةُ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قرآن مجید پڑھا کرو بلاشبہ یہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کے حق میں سفارشی بن کر آئے گا۔ دو خوبصورت سورتیں بقرہ اور آل عمران پڑھا کرو، کیونکہ یہ قیامت کے روز اس طرح آئیں گی، گویا کہ وہ دو بدلیاں یا دو سایہ دار چیزیں یا پر پھیلائے پرندوں کے دو غول ہیں، وہ اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو، کیونکہ اس کو سیکھنا با عث برکت اور اس کو ترک کرنا باعث حسرت ہے اور باطل پرست اس پر غالب نہیں آ سکتے۔“

2931

Silsila Sahiha #2931

Sahih

-" إن لكل شيء سناما وسنام القرآن سورة البقرة، وإن الشيطان إذا سمع سورة البقرة تقرا، خرج من البيت الذي يقرا فيه سورة البقرة".-" إن لكل شيء سناما وسنام القرآن سورة البقرة، وإن الشيطان إذا سمع سورة البقرة تقرأ، خرج من البيت الذي يقرأ فيه سورة البقرة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ موقوفاً اور مرفوعاً روایت کرتے ہیں: ”ہر چیز کی ایک کوہان ہوتی ہے اور قرآن کی کوہان سورہ بقرہ ہے اور جب شیطان سورہ بقرہ کی تلاوت سنتا ہے تو وہ اس گھر سے نکل جاتا ہے جس میں اس سورت کی تلاوت کی جا رہی ہو۔“