Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 1966

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

قرآن مجید کی وجہ سے عزتیں اور ذلتیں

1 hadith in this chapter

2902

Silsila Sahiha #2902

Sahih

-" إن الله يرفع بهذا الكتاب اقواما ويضع به آخرين".-" إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين".

اردو ترجمہ · Urdu

عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ نافع بن عبدالحارث، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عسفان مقام پر ملے، آپ نے اسے مکہ پر عامل مقرر کیا ہوا تھا۔ اس نے پوچھا: آپ نے اہل وادی پر کسی کو عامل مقرر کیا ہے؟ آپ نے کہا: ابن ابزی کو۔ اس نے پوچھا: ابن ابزی کون ہے؟ آپ نے کہا: ہمارا ایک غلام ہے۔ اس نے کہا: آپ نے غلام کو ان کا خلیفہ بنا دیا ہے؟ آپ نے کہا: وہ قرآن مجید کا قاری ہے اور فرائض کو جاننے والا ہے۔ آگاہ ہو جا! تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے کچھ قوموں کو بلند کرتے ہیں اور بعض کو ذلیل کر دیتے ہیں۔“