Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1931

آداب اور اجازت طلب کرنا

تصویرکشی

2 hadiths in this chapter

2863

Silsila Sahiha #2863

Sahih

-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل ان يصنع ذلك".-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل أن يصنع ذلك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں تصاویر رکھنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی تصویریں بنائے۔

2864

Silsila Sahiha #2864

Sahih

-" يخرج عنق من النار يوم القيامة لها عينان تبصران واذنان تسمعان ولسان ينطق يقول: إني وكلت بثلاثة: بكل جبار عنيد وبكل من دعا مع الله إلها آخر وبالمصورين".-" يخرج عنق من النار يوم القيامة لها عينان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ينطق يقول: إني وكلت بثلاثة: بكل جبار عنيد وبكل من دعا مع الله إلها آخر وبالمصورين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت آگ کی ایک لپٹ نکلے گی، اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی، اس کے دو کان ہوں جن کے ذریعے وہ سنے گی اور ایک زبان ہو گی جس کے ذریعے وہ بولے گی۔ وہ کہے گی: تین قسم کے آدمی میرے سپرد کر دیے گئے ہیں: (‏‏‏‏۱) سرکش اور متکبر، (‏‏‏‏۲) جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو بھی پکارا اور (۳) تصویر بنانے والا۔“