Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1901

آداب اور اجازت طلب کرنا

پڑوسی کے حقوق

2 hadiths in this chapter

2828

Silsila Sahiha #2828

Sahih

-" ليس المؤمن الذي يشبع وجاره جائع إلى جنبه".-" ليس المؤمن الذي يشبع وجاره جائع إلى جنبه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن وہ نہیں ہوتا جو خود تو سیر ہو جائے اور اس کا ہمسایہ بھوکا رہے۔“

2829

Silsila Sahiha #2829

Sahih

-" لا خير فيها، هي من اهل النار. يعني امراة تؤذي جيرانها بلسانها".-" لا خير فيها، هي من أهل النار. يعني امرأة تؤذي جيرانها بلسانها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے، دن کو روزہ رکھتی ہے، صدقہ و خیرات کرتی ہے اور دیگر امور خیر کرتی ہے، لیکن ہمسائیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے، (‏‏‏‏ایسی عورت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی عورت میں تو کوئی خیر نہیں، یہ تو جہنمی ہے۔“ اس کے بعد اس نے کہا: فلاں عورت صرف فرض نمازیں ادا کرتی ہے اور پنیر کے ٹکڑوں کا صدقہ کرتی ہے، لیکن کسی کو تکلیف نہیں دیتی، (‏‏‏‏اس کے بارے میں کیا ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جنتی عورت ہے۔“