Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1882

آداب اور اجازت طلب کرنا

اکٹھا کھانا کھانے کی برکتیں

2 hadiths in this chapter

2806

Silsila Sahiha #2806

Sahih

-" كلوا جميعا ولا تتفرقوا، فإن طعام الواحد يكفي الاثنين وطعام الاثنين يكفي الاربعة".-" كلوا جميعا ولا تتفرقوا، فإن طعام الواحد يكفي الاثنين وطعام الاثنين يكفي الأربعة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مل کر کھاؤ اور تین تیرہ بارہ باٹ نہ ہو جاؤ، کیونکہ ایک آدمی کا کھانا دو افراد کو اور دو کا چار افراد کو کفایت کرتا ہے۔“

2807

Silsila Sahiha #2807

Sahih

-" اجتمعوا على طعامكم واذكروا اسم الله تعالى عليه يبارك لكم فيه".-" اجتمعوا على طعامكم واذكروا اسم الله تعالى عليه يبارك لكم فيه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں، لیکن سیر نہیں ہوتے (‏‏‏‏کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم الگ الگ کھاتے ہو، کھانا اجتماعی طریقے سے اور بسم اللہ پڑھ کر کھایا کرو، تمہارے لیے کھانے میں برکت ڈال دی جائے گی۔“