Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1875

آداب اور اجازت طلب کرنا

عزت والے مقام کا مستحق مالک خود ہوتا ہے

1 hadith in this chapter

2798

Silsila Sahiha #2798

Sahih

-" الرجل احق بصدر دابته وصدر فراشه وان يؤم في رحله".-" الرجل أحق بصدر دابته وصدر فراشه وأن يؤم في رحله".

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن یزید خطمی، جو کوفہ پر گورنر تھے، کہتے ہیں: ہم قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر آئے، مؤذن نے نماز کے لیے اذان دی۔ ہم نے قیس کو کہا کہ کھڑے ہوں اور ہمیں نماز پڑھائیں، انہوں نے کہا: میں جن لوگوں کا امیر نہیں ہوں ان کو نماز نہیں پڑھاؤں گا۔ ایک آدمی، جو کم درجہ نہیں تھا اور جسے عبداللہ بن حنظلہ غسیل کہا جاتا تھا، نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی دوسروں کی بہ نسبت اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ وہ اپنے جانور پر آگے بیٹھے، اپنی مخصوص نشست گاہ کی دائیں جانب (‏‏‏‏یا اس کے سامنے والے حصے پر) بیٹھے اور اپنی رہائش گاہ پر امامت کروائے۔ ”‏‏‏‏ قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سن کر اپنے غلام سے کہا: او فلاں! کھڑے ہو اور نماز پڑھاؤ۔