Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1864

آداب اور اجازت طلب کرنا

رات کو اور دوران سفر خلوت اختیار کرنا منع ہے

4 hadiths in this chapter

2783

Silsila Sahiha #2783

Sahih

- (خرج رجل من (خيبر)، فاتبعه رجلان، وآخر يتلوهما يقول: ارجعا ارجعا، حتى ردهما، ثم لحق الاول، فقال: إن هذين شيطانان، وإني لم ازل بهما حتى رددتهما، فإذا اتيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فاقرئه السلام، واخبره انا ههنا في جمع صدقاتنا، ولو كانت تصلح له لبعثنا بها إليه. قال: فلما قدم الرجل المدينة اخبر النبي - صلى الله عليه وسلم -، فعند ذلك نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن الخلوة).- (خرجَ رجلٌ من (خيبرَ)، فاتبَعه رجلان، وآخرُ يتلوهما يقول: ارجعا ارجعا، حتَّى ردَّهما، ثم لحق الأول، فقال: إنَّ هذينِ شيطانانِ، وإنِّي لمْ أزلْ بهما حتى رددتهما، فإذا أتيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فأَقرئه السلامَ، وأخبره أنَّا ههنا في جمع صدقاتنا، ولو كانت تصلحُ له لبَعَثْنَا بها إليه. قال: فلمَّا قدمَ الرجلُ المدينةَ أخبرَ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم -، فعند ذلك نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن الخَلْوةِ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی خیبر سے نکلا دو آدمی اس کے پیچھے اور ایک ا‏‏‏‏ن دو کے پیچھے چل پڑا وہ ا‏‏‏‏ن کو کہتا تھا: لوٹ آؤ، لوٹ آؤ۔ (‏‏‏‏یہاں تک کہ) انہیں لوٹا دیا، پھر وہ پہلے آدمی کو جا ملا اور اسے بتایا کہ یہ دو شیطان تھے، میں ان کے ساتھ لگا رہا، حتیٰ کہ انہیں لوٹا دیا۔ جب تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ کو میرا سلام عرض کرنا اور بتلا دینا کہ ہم یہاں صدقات جمع کر رہے ہیں، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائق ہوں تو ہم بھیج دیں گے۔ وہ آدمی مدینہ پہنچا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے معاملے کی خبر دی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلوت (‏‏‏‏تنہائی) سے منع کر دیا۔

2784

Silsila Sahiha #2784

Sahih

-" لو يعلم الناس في الوحدة ما اعلم ما سار راكب بليل وحده (ابدا)".-" لو يعلم الناس في الوحدة ما أعلم ما سار راكب بليل وحده (أبدا)".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ تنہائی (‏‏‏‏کے کیا نقصانات) ہیں تو رات کو کوئی مسافر اکیلا سفر پر نہ نکلے۔“

2785

Silsila Sahiha #2785

Sahih

-" الراكب شيطان والراكبان شيطانان والثلاثة ركب".-" الراكب شيطان والراكبان شيطانان والثلاثة ركب".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسافر شیطان ہوتا ہے، دو مسافر بھی شیطان ہوتے ہیں، البتہ تین مسافر ہوں تو قافلہ بنتا ہے۔“

2786

Silsila Sahiha #2786

Sahih

-" نهى عن الوحدة: ان يبيت الرجل وحده، او يسافر وحده".-" نهى عن الوحدة: أن يبيت الرجل وحده، أو يسافر وحده".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنہائی، یعنی آدمی کو اکیلا رات گزارنے اور اکیلا سفر کرنے سے منع فرمایا۔